دنیا کی سب سے بڑی آتش بازی کا ریکارڈ متحدہ عرب امارات سے کولوراڈوکے ایک ٹاؤن کے پاس آگیا
امین اکبر پیر 17 فروری 2020 23:56
کولوراڈو کے ایک ٹاؤن نے ایک پہاڑ پر 2800 آتش بازی کے شیلز کو دھماکے سے اڑا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرا لیا ہے۔
سٹیم بوٹ سپرنگز میں ہونے والے سردیوں کے سالانہ تہوار کے موقع پر سٹیم بوٹ فائرورکس کی ایک ٹیم نے آتش بازی کا مظاہرہ کیا۔ آتش بازی کے یہ شیلز 62 انچ قطر میں رکھے گئے تھے۔
(جاری ہے)
ان شیلز کو ایک میل دور سے کامیابی سے اڑا دیا گیا، جس کے بعد دنیا کی سب سے بڑی آتش بازی کا ریکارڈ اس ٹاؤن کے پاس آگیا۔
اس موقع پر گینیز ورلڈ ریکارڈ کا نمائندہ بھی موجود تھا، جنہوں نے تصدیق کی کہ یہ ریکارڈ 2397 پاؤنڈ کے شیلز اڑانے کے پچھلے ریکارڈ سے بڑا ہے، جسے 2018ء میں متحدہ عرب امارات میں بنایا گیاتھا۔
سٹیم بوٹ سپرنگز نے پچھلے سال بھی اس ریکارڈ کو بنانے کی کوشش کی تھی لیکن شیلز کو کافی پہلے دھماکے سے اڑانے کی وجہ سے ،اُن کی کوشش ریکارڈ بک میں شامل نہیں کی گئی تھی۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.