Live Updates

مریم نواز چاہتی ہیں کہ تیسرا فریق اُن کے لیے حکومت گرا کر میدان سجا دے

مریم نواز اور بلاول بھٹو ایک جیسی صورتحال سے دوچار ہیں۔ سینئر تجزیہ نگار

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 18 فروری 2020 16:19

مریم نواز چاہتی ہیں کہ تیسرا فریق اُن کے لیے حکومت گرا کر میدان سجا ..
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 18 فروری 2020ء ) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے طویل عرصہ سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔وہ چاہتی ہیں کہ اپنے والد کے پاس بیرون ملک جا سکیں۔اسی حوالے سینئر تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو ایک جیسی صورتحال سے دوچار ہیں۔معروف صحافی سلیم صافی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز دونوں اس وقت سیاست نہیں کر رہے صرف تماشہ دیکھ رہے ہیں۔

ان دونوں کو اپنے اپنے والدین کے کیسز اور صحت کی فکر ہے۔دونوں اس انتظار میں ہیں کہ ہم کچھ نہ بولیں کوئی تیسرا فریق ان کے لیے حکومت گرا کر میدان سجا دیں۔بلاول جمہوریت اور صحافتی آزادی کے چیمپئن بنتے ہیں۔جب کہ ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ بلاول کس بنیاد پر کہہ رہے ہیں کہ مریم نواز کی خاموشی ڈیل کی وجہ سے نہیں ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ لاپتہ ہو گیا۔

مریم نواز کی ٹویٹر کہانیاں اور جلسے کہاں غائب ہو گئے۔جب کہ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 25 فروری تک ملتوی کر دی۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل مریم نواز نے استدعا کی کہ عدالت مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے۔

نئی درخواست میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس کو بھی حصہ بنایا گیا ہے۔خیال رہے مریم نواز نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے متفرق درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ دو صفحات پر مشتمل ہے، رپورٹ میں نواز شریف کی انجیو گرافی جلد از جلد کروانے کی سفارش کی گئی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات