نیا پنجابی سونگ ”لکھاں دل ٹٹدے“نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

گلوکار زمان نازش کی آواز میں سو نگ پر ماڈلنگ مزمل حسین اور صنم خان نے کی ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 19 فروری 2020 16:57

نیا پنجابی سونگ ”لکھاں دل ٹٹدے“نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-19فروری 2020ء) پنجابی سونگ ”لکھاں دل ٹٹدے“نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ست رنگ یو ٹیوب چینل پر معروف گلوکار زمان نازش کی آواز میں نیا پنجابی سونگ ”لکھاں دل ٹٹدے“ ریلیز کیا گیا جس نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی،گلوکار زمان نازش کی آواز میں سو نگ پر ماڈلنگ نوجوان ماڈل مزمل حسین اور صنم خان نے کی ہے جبکہ پروڈیو سرباؤ اصغر علی ،اس سونگ کو رانا جی سٹوڈیو مون مارکیٹ میں ریکارڈ کیا گیا،خوبصورت فارم ہاؤس میں فلمائے گئے اس سونگ کی کیمرا مینی یعقوب بھٹی نے کی ہے،گلوکار زمان نازش نے ہمارے نمائندے کو بتایا ہے کہ میرے نیو سونگ کی بے پناہ مقبولیت نے میراحوصلہ بلند کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :