ماسوائے عمران خان سے رابطوں کے تمام سیاستدانوں کے آپس میں رابطے رہتے ہیں، رانا ثناء اللہ

لندن میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی شہباز شریف یا نواز شریف سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، لندن پلان حکومت کی جانب سے کیا جانے والا پراپیگنڈا ہے نیب آف میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو

بدھ 19 فروری 2020 22:54

ٴلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء نے کہا کہ ماسوائے عمران خان سے رابطوں کے تمام سیاستدانوں کے آپس میں رابطے رہتے ہیں۔ لندن میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی شہباز شریف یا نواز شریف سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ لندن پلان حکومت کی جانب سے کیا جانے والا پراپیگنڈا ہے نیب آف میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں پارٹی کے اجتماع کا انعقاد پارٹی کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے نیب کی انکوائری ٹیم کے روبرو پیش ہو کر نیب پر واضح کردیا ہے کہ نیب کو جس چیز کی ضرورت ہے فراہم کرنے کے لئے تیار ہوں لیکن میرے تمام اثاثے ایے این ایف نے منجمند کر رکھے ہیں جن کے کاغذات نہیں مل رہے۔ جی بھی کاغذات ملیں گے وہ نیب میں پیش کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے زیر استعمال جو گاڑی تھی وہ ان کی نہیں بلکہ کسی اور کی ہے۔ وہ اب گاڑی کا پتہ چلائیں گے کہ وہ گاڑی کس نے خریدی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام موجودہ حکومت سے بے زار ہوچکے ہیں اور حکومت کے جانے کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔