
معذورکتوبر اور کتے کے پلے کی انوکھی دوستی کی کہانی انٹرنیٹ پر وائرل
امین اکبر
بدھ 19 فروری 2020
23:58

نیویارک میں قائم جانوروں کا تحفظ کرنے والے ایک ادارے کا کہنا ہے کہ انہوں نے اڑنے سے معذور کبوتر اور چلنے سے معذور کتے کے پلے کی انوکھی دوستی کی تصویریں شیئر کی تھیں، جس کے بعد لوگوں نے جانوروں کے تحفظ کے اس مرکز کے لیے عطیات کی بارش کر دی۔
روچسٹر میں قائم جانوروں کے تحفظ کے مرکز میافاؤنڈیشن کی بانی سو روجرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے اڑنے سے معذور ایک کبوتر اور پچھلی ٹانگوں سے معذور ایک کتے کے پلے کی انوکھی دوستی کی تصویریں شیئر کی تھیں۔
(جاری ہے)
تاہم سو روجرز نے اسے اپنانے کا فیصلہ کیا۔ سو روجرز نے ہرمین کی تصویریں لٹل لونڈی نامی کتے کے پلے کے ساتھ شیئر کی تھیں۔
لٹل لونڈی پچھلی ٹانگوں سے معذور ہے اور چل پھر نہیں سکتا۔ سو روجرز ا خیال ہے کہ لٹل لونڈی کی بیماری ریڑھ کی ہڈی کی وجہ سے ہے۔سو روجرز نے بتایا کہ انہوں نے کتے اور کبوتر دونوں پر ایک ساتھ نظر رکھنے کے لیے ایک ساتھ بیٹھا دیا۔ تاہم جلد ہی ہرمین اور لٹل لونڈی کی دوستی ہوگئی۔دونوں ایک ساتھ بیٹھے اتنے بھلے لگے کہ سو نے دونوں کی تصویریں فیس بک پر شیئر کر دیں۔اگلے دن تک یہ وائرل ہو چکی تھیں۔
سو روجرز نے بتایا کہ ان تصویروں کی وجہ سے انہیں 6 ہزار ڈالر سے زیادہ کے عطیات ملے ہیں۔ اس کے بعد سے وہ ان کی مزید ویڈیو اور تصویریں شیئر کر رہی ہیں۔
سو روجرز نے بتایا کہ اس دنیا کو اچھی کہانیوں کی ضرورت ہے۔ جب دو انواع میں محبت ہوتی ہے تو یہ دلوں کو چھوتی ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
-
صرف 0.103 سیکنڈ ‘روبوٹ نے کم ترین وقت میں روبک کیوب حل کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا
-
امریکی خاتون نے 25 منٹ تک بالوں سے لٹک کر دس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
-
برطانوی شہری نے فائرفائٹرزکو ’اِن-ایکشن‘ دیکھنے کیلئے اپنے گھرکو آگ لگادی
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.