
فن کی نقاد کی بے وقوفی سے 20 ہزار ڈالر کا فن پارہ تباہ ہوگیا
امین اکبر
بدھ 19 فروری 2020
23:58

فن کی ایک نقاد نے میکسیکو کے ایک میلے میں نصب فن پارہ حادثاتی طور پر تباہ کر دیا۔نقاد ایلوینا لیسپر نے بتایا کہ انہوں نے حادثاتی طور پر میکسیکن فنکار گیبرئل ریکو کے فن پارے کو توڑ دیا۔ اس فن پارے پر ایلوینا نے ایک خالی سوڈا کین رکھ دیا تھا تاکہ اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کر سکے۔یہ حادثہ نیومیکسیکو سٹی میں زونا ماکو میلے میں پیش آیا۔
گیبرئل نے اس میلے میں ایک فن پارہ نصب کیا تھا، جس کی مالیت تقریباً 20 ہزار ڈالر تھی۔(جاری ہے)
یہ فن پارہ اصل میں شیشے کا بنا تھا، جس میں کئی طرح کے پر، فٹ بال اور ٹینس کی بالز بھی تھیں۔
بی بی سی کے مطابق ایلوینا لیسپر نے معذرت کرتے ہوئے اصرار کیا ہے کہ یہ حادثہ غیر ارادی طور پر ہوا ہے۔ او ایم آر گیلری، جہاں یہ حادثہ ہوا ہے، کا کہنا ہے کہ مس لیپسر کا اقدام پیشہ ورانہ نہیں تھاتاہم گیلری نے اسے حادثہ قرار دیا۔
مس لیسپر نے گیلری کو تجویز دی ہے کہ اس فن پارے کو اس کا ارتقاء دکھانے کے لیے ایسے ہی چھوڑ دیا جائے لیکن گیلری نے یہ تجویز مسترد کر دی ہے۔انہوں نے اس کی مرمت کی تجویز بھی پیش کی تاہم ابھی تک گیلری نے نہیں بتایا کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
-
صرف 0.103 سیکنڈ ‘روبوٹ نے کم ترین وقت میں روبک کیوب حل کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا
-
امریکی خاتون نے 25 منٹ تک بالوں سے لٹک کر دس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
-
برطانوی شہری نے فائرفائٹرزکو ’اِن-ایکشن‘ دیکھنے کیلئے اپنے گھرکو آگ لگادی
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.