ہائر ایجوکیشن کمیشن اور مائیکرو سافٹ پاکستان نے عالمی مقابلہ2020میں حصہ لینے کیلئے پاکستان سے "امیجن کپ"کے فاتح کا اعلان کر دیا
مائیکروسافٹ پاکستان نے آج پاک۔چائنہ فرینڈ شپ سنٹر اسلام آباد میں پاکستان سے امیجن کپ 2020کے فاتح کا اعلان کردیا
جمعہ 21 فروری 2020 11:08
Nustسے فاتح ٹیم واضع مقصد کے ساتھ فلو لائنز (aka.ms/flowlines)، اپنے صارفین کو اپنی فزیکل لائف کے ساتھ جوڑنے کے آئیڈیاز میں ملک بھر سے شمولیت کرنے والی 60فائنلسٹ ٹیموں میں پہلے نمبر پر رہی۔
(جاری ہے)
امیجن کپ ٹیم کے ساتھ ایمسٹرڈم کا سفر بھی NUST سے مائیکروسافٹ اسٹوڈنٹ پارٹنر (MSP) ، یعقوب جمال کریں گے ، جس میں وہ MSP سربراہی اجلاس میں حصہ لیں گے جہاں وہ خطے کے دیگر MSPs میں شامل ہوں گے تاکہ وہ ٹیکنالوجی کے مختلف پہلووٴں اور ان پروگراموں پر روشنی ڈالیں اور بتائیں کہ اس ٹیکنالوجی کو کس طرح سے یونیورسٹیوں میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
مائیکرو سافٹ پاکستان ۔ پورے خطے میں سب سے بہتر شمولیت
مائیکروسافٹ امیجن کپ میں پاکستان کے ساتھ ساتھ باقی دنیا سے بھی بھرپور شرکت کا سلسلہ جاری ہے۔
HEC کے ساتھ سٹریٹیجک شراکت داری کے اقدام کے طور پر۔ مائیکرو سافٹ پاکستان اور ایچ ای سی نے مقابلے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور اس کو موثر انداز میں سامعین کے لئے مارکیٹ کرنے کے لئے متعدد مہمات کے ذریعے 100 سے زیادہ کیمپسز تک رسائی حاصل کی ، جس کے نتیجے میں اس مقابلے میں ریکارڈ توڑنے والے پروجیکٹ اندراجات (600+) ہوئے، جو2019میں ہونے والے اندراجات کے مقابلے میں دو گنا ہیں۔ جس سے ادارے اور طلباء سے HEC کی وابستگی کی عکاسی ہوتی ہے کیونکہ مائیکروسافٹ لیڈر بورڈز پر پاکستان کے مقام کو اجاگر کرنے کے لئے امیجن کپ کا انعقاد کر رہا ہے- اس طرح ، امیجن کپ میں سب سے زیادہ پروجیکٹ جمع کرانے اور حریفوں کے ساتھ پاکستان دنیا میں سرفہرست ہے۔ امیجن کپ کی مہم میں خاص طور پر حیدرآباد ، جامشورو ، سکھر اور کوئٹہ میں بہت سارے دور دراز اور پسماندہ علاقوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ مختلف شہروں میں منعقدہ ریجنل فائنل میں طلباء کا ابتدائی جائزہ لیا گیا اور بہترین ٹیموں نے قومی فائنل جیتنے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا۔ فاتح ٹیموں نے روزمرہ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اپنی اختراعی سوچ ، فنی مہارتوں کی عمدہ نمائش کی۔
کنٹری منیجر مائیکرو سافٹ پاکستان شہزاد خان نے کہا کہ "ہمارے پاس پاکستان میں جو ٹیلنٹ ہے وہ غیر معمولی ہے اور امیجن کپ جیسے مقابلے صرف اس دبی ہوئی صلاحیت کو اجاگر کرنے اور عالمی برادری تک پہنچنے کے لئے ایک پلیٹ فارم دینے میں معاون ہیں۔ انجینئرنگ ٹیلنٹ کے لئے عالمی منڈی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہماری توجہ ہنر مند ، تکنیکی طور پر قابل اور سند یافتہ گریجویٹ تیار کرنے چاہئیں"۔
سینئر ایجوکیشن ڈائریکٹر برائے مائیکروسافٹ مڈل ایسٹ و افریقہ جناب ہرب باؤہرب نے کہا،" ہم مائیکروسافٹ کی حیثیت سے کوشش کرتے ہیں کہ طلباء میں کام کے مستقبل کے لئے درکار مہارتوں کو سامنے لانے کے لئے ٹولز اور ٹیکنالوجی کا درست سیٹ فراہم کیا جائے۔ ہم اپنے طلبا سے امید رکھتے ہیں کہ وہ حقیقی تبدیلی کے سفیر بنیں اور انہیں کامیابی کے لئے صرف اور صرف درست مہارتوں کی ضرورت ہے۔ ٹیکنالوجی سے متعلقہ کمپنی ہونے کے ناطے ہم اپنے طلباء کو ان تمام مہارتوں سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں تا کہ وہ اپنے مستبقل کو اپنی مہارتوں کے ذریعے سنوار سکیں۔
امیجنکپ مائیکرو سافٹ کی ان بہت سی کاوشوں میں سے ایک ہے جہاں فنی مہارتوں کی ترقی، نئے ٹیکنالوجسٹس کی تیاری اور معاونت اور اختراع اندازی کا ماحول بنانے پر بھر پور توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔ اس عالمی تکنیکی مقابلہ کی وجہ سے جنم لینے والی بہت سی کامیاب داستانیں ہمارے لئے وجہ افتخار ہیں۔ یہ اختراع اندازی میں ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ہے جہاں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جا سکتا ہے اورجس کے تنیجے میں حقیقی تبدیلی کار فرما ہو سکتی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.