
کوئی نہیں جانتا کہ کئی سالوں سے اس بچی کے کمرے کی دیوار سے ریڈیو کی آوازیں کیوں آتی ہیں
امین اکبر
جمعہ 21 فروری 2020
23:58

الینوائے سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کی 9 سالہ بیٹی کے کمرے کی دیوار کئی سالوں سے ریڈیو کے سگنل پکڑ رہی ہے، اس دیوار میں سے کئی سالوں سے ریڈیو کی آوازیں آ رہی ہیں۔ کوئی نہیں جانتا کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔
لاک پورٹ میں رہنے والے رچرڈ سمتھ کا کہنا ہے کہ اُن کی بیٹی برائنا کے کمرے سے بار بار ریڈیو کے چلنے کی آوازیں آتی ہیں۔ رچرڈ کا کہنا ہے کہ برائنا کے کمرے کی دیوار مقامی اے ایم ریڈیو کے سگنل پکڑ کر نشریات چلا رہی ہے۔
رچرڈ کا کہنا ہے کہ ریڈیو سٹیشن، کرسچن ریڈیو سٹیشن اے ایم 1160 ، جو سالم میڈیا گروپ کی ملکیت ہے، نے اُن کے گھر ایک انجینئر کو بھی بھیجا تھا۔ تاہم وہ انجینئر بھی معاملہ سمجھنے میں ناکام رہا ہے۔اس حوالے سے پولیس میں بھی رپورٹ درج کرائی گئی تھی اور ماہرین سے بھی مدد طلب کی گئی تھی لیکن دیوار سے ریڈیو کی آواز آنے کے بارے میں کچھ معلوم نہ ہو سکا۔
(جاری ہے)
رچرڈ کا کہنا ہے کہ ایمانداری کی بات ہے ، وہ کچھ نہیں جانتے کہ دیوار میں کیا چیز سپیکر کے طور پر کام کر رہی ہے۔ایسا کچھ نہیں ہے، جس کی وہ وضاحت کر سکیں ۔رچرڈ نے بتایا کہ انہوں نے دیوار کو کھول کر اس میں بجلی کی فٹنگ کا معائنہ کیا ہے۔اس کے باوجود وہ اب تک سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ریڈیو کی آوازیں کہا سے آ رہی ہیں۔
گھر میں استعمال ہونے والی چیزیں ریڈیو کے سگنل پکڑ کر ریڈیو کے طور پر کام کرتی رہتی ہیں۔ اس طرح کے واقعات پہلے بھی رپورٹ ہوئے ہیں تاہم اُن واقعات میں پتا چل جاتا ہے کہ کونسی چیز ریڈیو کے سگنل پکڑ رہی ہے اور کونسی سپیکر کے طور پر کام کر رہی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
-
صرف 0.103 سیکنڈ ‘روبوٹ نے کم ترین وقت میں روبک کیوب حل کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا
-
امریکی خاتون نے 25 منٹ تک بالوں سے لٹک کر دس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
-
برطانوی شہری نے فائرفائٹرزکو ’اِن-ایکشن‘ دیکھنے کیلئے اپنے گھرکو آگ لگادی
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.