پاکستان ریلوے کاپہلی بارسیفٹی آڈٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

ہفتہ 22 فروری 2020 16:06

پاکستان ریلوے کاپہلی بارسیفٹی آڈٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) پاکستان ریلوے نے پہلی بارسیفٹی آڈٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا،25 فروری کو میٹنگ میں سیفٹی آڈٹ سسٹم کی سفارشات پیش کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

چیئرمین ریلوے حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ سکیورٹی کی بہتری کا 20گریڈ کا افسر تمام امور کا ذمہ دار ہوگا، سانحہ تیزگام کی رپورٹ پر 3سینئر افسران پر کمیٹی بنائی گئی ہے، کمیٹی سانحہ سے متعلق تینوں رپورٹوں کا جائزہ لے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی تیزگام میں آگ لگنے کے 3امکانات کے تحت کام کر رہی ہے، سلنڈر سے آگ لگنا، شارٹ سرکٹ سے یا چنگاری سے آگ پھیلنے کا جائزہ لے گی، ذمہ داروں کا تعین کرکے سخت ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :