Live Updates

بلٹ پروف گاڑیوں کے معاملے پر وفاق اور خیبرپختونخواہ آمنے سامنے

طلال چوہدری نے نئے سی ایم کو ’سہیل بزدار‘ کہتے ہوئے کم عقل، بچگانہ اور نابالغ وزیراعلیٰ قرار دیدیا

Sajid Ali ساجد علی منگل 21 اکتوبر 2025 16:50

بلٹ پروف گاڑیوں کے معاملے پر وفاق اور خیبرپختونخواہ آمنے سامنے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2025ء) بلٹ پروف گاڑیوں کے معاملے پر وفاق اور خیبرپختونخواہ حکومتیں آمنے سامنے آگئیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت نےخلوص دِل کےساتھ بلٹ پروف گاڑیاں دیں لیکن اِس معاملےکو سیاست کی نذر کر دیا گیا، اِن فیصلوں کی ایک وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ یہ دہشت گردوں کے خلاف لڑنا نہیں چاہتے، سہیل بزدارکوسوچ سمجھ کرلگایا گیا ہے، ایسےکم عقل اوربچگانہ سوچ والےکو وزیراعلیٰ بنایا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ جو گاڑیاں کے پی پولیس کو دی گئیں وہ اس وقت میرے اور وزیر داخلہ کے استعمال میں ہیں، وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پرخیبرپختونخواہ پولیس کےلیےگاڑیاں دی گئیں، وفاقی حکومت نےمالی مشکلات کےباوجود خیبرپختونخواہ پولیس کےلیےجدید گاڑیاں فراہم کیں، خیبرپختونخواہ حکومت دہشت گردوں کےخلاف کوئی اقدام کرنےسےقاصرہے، آرٹیکل 148کےتحت صوبائی حکومت فیصلوں میں آزاد نہیں ہے، دہشت گردی کےخلاف جنگ پورے پاکستان کی جنگ ہے، وزیراعلیٰ بدلنےسےجنگ نہیں رکےگی لیکن اس بچگانہ فیصلے سے کسی کی قیمتی جان جا سکتی ہے،گر کوئی قیمتی جان ضائع ہوتی ہے تو اس کے ذمہ دار آپ ہوں گے۔

(جاری ہے)

وزیرمملکت برائے داخلہ کہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا ہ حکومت کےانسداد دہشت گردی کےلیےاقدامات نظرنہیں آئے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ دہشت گردی کےخلاف غیرسنجیدہ نظرآتے ہیں، صوبائی حکومت نےپولیس کےبہادرجوانوں کودہشت گردوں کےرحم وکرم پرچھوڑدیا ہے، اگر گاڑیاں پسند نہیں آئیں تھیں تو وزیر اعلیٰ اپنی بلٹ پروف گاڑی خیبرپختونخواہ پولیس کو دے دیتے، سہیل آفریدی بزدار طرز کے وزیراعلیٰ ہیں، انہوں نے ابھی تک عوامی مفاد کا کوئی منصوبہ وہ پیش نہیں کیا، اصل میں ان کو کسی اور مقصد کے لیے لایا گیا ہے، آئینی طورپر گورنر راج کی اجازت تو ہے مگرایسا اقدام نہیں اٹھائیں گے، خیبرپختونخواہ حکومت کو اپنے شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنانا چاہیے۔
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات