
ٹی ایل پی کی فنانسنگ روک دی ، فنانسنگ کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی ہوگی‘دہشتگردی کے مقدمات بنیں گے،عظمی بخاری
منگل 21 اکتوبر 2025 16:59

(جاری ہے)
پر تشدد احتجاج کے دوران ایک سو دس پولیس اہلکا ر زخمی ہوئے۔
تین شہری جاں بحق اور اڑتالیس زخمی ہوئے۔ ستھرا پنجاب کی گاڑیاں توڑی گئیں۔ افسوس ہے فساد کو اسلام اور فلسطین کا مقدمہ کہا گیا ۔ ان لوگوں اسلحے کے زور پر پولیس کی گاڑیوں کو قبضہ میں لیا ۔ ڈندا بردار مظاہرین نے ریسکیو کے عملے کو نشانہ بنایا ۔ سعد رضوی مظاہرین کو لوگوں پر تشدد کے لئے اکساتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ایسا تشدد اور ظلم اس پاک ہستی کے نام پر کر رہے ہیں جو رحمت اللعلمین ہیں ۔ والدین مقدس ہستیوں کے نام پر اپنے بچوں کو ورغلانے والوں سے بچائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ان کے گھروں سے بھاری مقدار میں سونے اور چاندی کے زیورات اور گھڑیاں اور بھارتی کرنسی برآمد ہوئی ، نذرانوں اور چندے کے نام پر یہ غریب لوگوں سے اکٹھا کرتے ہیں ۔ یہ ہمیں بتائیں کہ بھارتی کرنسی سے انکا کیا تعلق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے تمام اکاونٹس اب منجمد کر دئیے گئے ہیں۔ٹی ایل پی کی فنانسنگ روک دی گئی ہے ۔ اڑتیس سو فنانسرز کی بھی نشاندہی کردی گئی ہے ۔ فنانسنگ کرنے والوں کے خلاف سخت چارہ جوئی کی جائے گی اور ان پر دہشتگر دی کے مقدمات بنیں گے ۔ کوئی مسجد شہید نہیں کی جارہی۔ ہم قبروں کا احترام کرتے ہیں ۔ کسی کی بھی قبر کہیں منتقل نہیں کی جارہی ۔ اب لاوڈ سپیکرز کا استعمال اذان کے لئے اور مساجد صرف نما ز کے لئے ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام اقدامات کسی جماعت یا گروہ کے خلاف نہیں بلکہ اپنے ملک وقوم اور مذہب کے حق میں ہیں ۔ انہوں نے کہا والدین اپنے بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر بھی کڑی نظر رکھیں ۔ آپکے بچے کسی کا ایندھن بننے کے لئے نہیں آئے ۔ ماں باپ اپنے بچوں کو ایسی شر پسند جماعتوں سے دور رکھیں ۔ جنہوں نے لوگوں کو گولیاں مروائیں اور خود بھاگے ہوئے ہیں آج بھی ان کا پروپیگنڈا سیل کام کر رہا ہے ۔ شر انگیز پوسٹیں لگائی جا رہی ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
آئندہ ہفتے ٹماٹر کی سپلائی معمول پر آتے ہی قیمتوں میں کمی ہوجائے گی
-
مساجدومدارس کا نظم ونسق محکمہ اوقاف دیا جارہا ہے تاکہ کوئی بھی مذہب کے نام پر عوام کو بھڑکا نہ سکے
-
ملکی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، آرمی چیف
-
ٹی ایل پی قیادت نے اپنے کارکنوں کو پولیس پر حملوں پر اکسایا،احتجاج میں جھوٹی لاشوں کا ڈرامہ رچایا گیا‘ عظمیٰ بخاری
-
ٹی ایل پی کی فنانسنگ روک دی ، فنانسنگ کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی ہوگی‘دہشتگردی کے مقدمات بنیں گے،عظمی بخاری
-
آبادی بم پھٹنے کے قریب، پاکستان میں آبادی میں اضافے کی شرح خطے میں سب سے زیادہ
-
بلٹ پروف گاڑیوں کے معاملے پر وفاق اور خیبرپختونخواہ آمنے سامنے
-
ٹک ٹاک نے پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر کروڑوں ویڈیوز حذف کردیں
-
پنجاب میں موبائل پولیس سٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ متعارف
-
پنجاب میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ
-
حکومت پنجاب صوبہ بھرمیں نئے ہسپتالوں کا جال بھی بچھارہی ہے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
ریوائزڈ نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی پاکستان کے پائیدار امن اور ترقی کی بنیاد ہے‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.