سعودی عرب کے صحرا میں ٹریفک حادثہ، 11 تارکین ہلاک

حادثے میں زندہ بچ جانے والے واحد شخص کا کہنا تھا کہ وہ ماضی میں سعودی عرب سے بے دخل کیا جا چکا تھا اور اب دوبارہ سعودی عرب آیا جہاں حادثہ ان کا منتظر تھا

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر اتوار 23 فروری 2020 10:05

سعودی عرب کے صحرا میں ٹریفک حادثہ، 11 تارکین ہلاک
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری 2020ء) سعودی عرب کے صحرا میں ٹریفک حادثہ، 11 تارکین ہلاک حادثے میں زندہ بچ جانے والے واحد شخص کا کہنا تھا کہ وہ ماضی میں سعودی عرب سے بے دخل کیا جا چکا تھا اور اب دوبارہ سعودی عرب آیا جہاں حادثہ ان کا منتظر تھا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مغربی صحرائی علاقے میں ٹریفک حادثے میں ایک سعودی شہری اور 11 غیر قانونی تارکین ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

حادثے میں زندہ بچ جانے والے واحد شخص کا کہنا تھا کہ وہ ماضی میں سعودی عرب سے بے دخل کیا جا چکا تھا اور اب دوبارہ سعودی عرب آیا جہاں حادثہ ان کا منتظر تھا۔ حادثہ مملکت کے سرحدی علاقے الھدار نامی قصبے سے 70 کلو میٹر مغربی سمت میں پیش آیا۔حادثے میں زندہ بچ جانے والے ایتھوپیا کے باشندے نے کہا کہ ہم نے ایک سعودی گاڑی والے سے وادی الدواسر سے جانے پر اتفاق کیا۔

ڈرائیور مقررہ وقت پر پہنچا اور ہم گاڑی میں سوار ہو گئے۔ نصف شب کے بعد گاڑی روانہ ہوئی صحرائی علاقے میں پہنچنے سے قبل مجھے نیند نے آن لیا۔ آنکھ کھلی تو گاڑی حادثے کا شکار ہو چکی تھی۔ان کے مطابق ’میرے 11 ہم وطن جن میں تین خواتین شامل تھیں ہلاک ہوچکے تھے جبکہ باقی دو افراد کے بارے میں مجھے نہیں معلوم کہ ان کے ساتھ کیا ہوا۔