وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کو مظفرگڑھ میونسپل انتظامیہ نے ماموں بنا دیا

دورے کے دوران انتظامیہ کی جانب سے پودے لگائے گئے، دورہ مکمل کرنے پر پودے اکھاڑ دیے گئے

Usama Ch اسامہ چوہدری اتوار 23 فروری 2020 16:06

وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کو مظفرگڑھ میونسپل انتظامیہ نے ماموں بنا دیا
مظفرآباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 23 فروری 2020) : وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کو مظفرگڑھ میونسپل انتظامیہ نے ماموں بنا دیا، تفصیلات کے مطابق دو روز قبل وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے منظفرآباد کا دورہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

دونوں کلین اینڈ گرین پاکستان کے حوالے سے کمپین چلا رہے تھے۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پھرتی کا مظاہرہ کیا گیا اور گرین بلیٹ میں پودے لگائے گئے۔ ایک عجیب واقع تب پیش آیا جب وزیراعظم اور وزیراعلیٰ اپنا دورہ مکمل کرکہ واپس روانہ ہوگئے تو انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے پودے اکھاڈ دیے گئے۔