پاک فضائیہ بھارتی طیارہ مار گرانے کے حقائق دنیا کے سامنے لے آیا

پاک فضائیہ کی بھارتی طیارے کے میزائل کی نمائش، نمائش میں ابھی نندن کے مگ 21 طیارے کے میزائل آر73 اور آر77 دکھائے گئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 24 فروری 2020 17:59

پاک فضائیہ بھارتی طیارہ مار گرانے کے حقائق دنیا کے سامنے لے آیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری 2020ء) پاک فضائیہ بھارتی طیارہ مار گرانے کے حقائق دنیا کے سامنے لے آیا، پاک فضائیہ نے بھارتی طیارے کے میزائل کی نمائش کر دی، نمائش میں ابھی نندن کے مگ 21 طیارے کے میزائل آر73 اور آر77 دکھائے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فضائیہ 27 فروری 2019ء کے حقائق دنیا کے سامنے لے آیا، پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے کے میزائل کی نمائش کر دی گئی، ابھی نندن کے مگ 21 طیارے کے میزائل آر73 اورآر77 دکھائے گئے۔

(جاری ہے)

ایئرکموڈورسید عمرشاہ کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب 4 اہداف لاک کیے، مگرنشانہ نہیں بنایا، چاہتے تو بھارتی فضائیہ کوبہت نقصان پہنچا سکتے تھے۔

اسسٹنٹ چیف آف ایئراسٹاف آپریشنز نے کہا کہ بھارتی مگ طیارے سے کوئی میزائل فائرنہیں ہوا۔ ہمارے کسی ایف سولہ طیارے کا نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی ایئرچیف نے ایف سولہ مارگرانے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا۔ اس سے قبل پاک فضائیہ نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا سامان اور اس کے تباہ کئے گئے طیارے کی باقیات نمائش کے لیے پیش کی تھ۔

یں۔ پاک فضائیہ نے پی اے ایف میوزیم ابھی نندن گیلری ہر خاص و عام کے لیے کھول دی۔ اس حصے میں ابھی نندن کا باوردی مجسمہ، اس کے زیر استعمال نقشے، گھڑی اور دیگر سامان کے علاوہ اس کے تباہ شدہ جہاز کی باقیات بھی رکھی گئیں۔ رواں سال 27 فروری کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے دوبھارتی طیارے مار گرائے تھے جس میں ایک طیارے کا ملبہ آزاد کشمیر اوردوسرا مقبوضہ کشمیرمیں گرا تھا۔

پاکستان کی حدود میں گرنے والے طیارے کے پائلٹ ابھی نندن کو پاک فوج نے حراست میں لے لیا تھا۔ واضح رہے
 بھارتی طیارہ مار گرانے کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں بھارت کو خبردار کیا تھا کہ پاکستان اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور پاکستان اپنا دفاع بھرپور انداز میں کرے گا۔ پاکستان نے 27 فروری 2019ء کو بھارت کو پہلا سرپرائز دیتے ہوئے بھارت کے دو طیارے مار گرائے تھے۔ جس کے نتیجے میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کرلیا تھا، لیکن پاکستان نے خطے میں امن برقرار رکھنے اور جنگ کی پالیسیز کو مسترد کرتے ہوئے پاک فوج کی حراست میں موجود بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھی نندن کو رہا کردیا تھا۔