بھارتی جوڑا بہترین ملازمت چھوڑ کر 20سالوں سے چیتوں اور جنگلی جانوروں کے قریب رہ رہا ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 24 فروری 2020 23:53

بھارتی جوڑا بہترین ملازمت چھوڑ کر 20سالوں سے چیتوں اور جنگلی جانوروں ..
تقریباً پچھلے بیس سالوں سے بھارت سے تعلق رکھنے والے وائلڈ لائف فوٹو گرافر اور جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے  آدتیا سنگھ اور اُن کی بیوی پونم  راجھستان میں  واقع رانتھامبور ٹائیگر ریزرو سے ملحق زمینیں خرید رہے ہیں۔ وہ اس زمین پر جنگل کو بڑھنے دے رہے ہیں تاکہ چیتے  اور دوسری جنگلی حیات کو محفوظ ماحول مل سکے۔
1998 میں آدتیا  سنگھ نے  دہلی میں  انڈین سول سروسز کی اپنی بہترین ملازمت چھوڑی اور فطرت کے قریب ہونے کے لیے  رانتھامبور ٹائیگر ریزرو کے پاس آ کر رہنے لگے۔

یہاں وہ اپنی  آرٹسٹ بیوی پونم سنگھ کے ساتھ  وائلڈ لائف فوٹو گرافی کرنے لگے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے  سیاحوں کے لیے ایک  ریزورٹ بھی بنا لیا تاکہ آمدن کا کوئی ذریعہ بن جائے۔اس علاقے کے کسان چیتوں کے خوف سے اپنی زمینیں بیچنا چاہتے تھے، اس لیے انہیں یہاں آسانی سے زمین مل گئی۔

(جاری ہے)

کچھ عرصے میں ہی ان کے پاس کافی زمین ہوگئی۔ اس زمین پر فصل اگانے کی بجائے اس جوڑے نے جنگل کو بڑھنے دیا۔

پچھلے 20 سالوں میں اُنکی 35 ایکڑ زمین اچھا خاصا جنگل نظر آتی ہے، جہاں شیر، چیتے اور دوسرے جنگلی جانور سارا سال ہی  گھومتے رہتے ہیں۔
آدتیا اور اُن کی بیوی 2019ء تک تو ریزورٹ چلاتے رہے لیکن انہوں نے اب اسے بند کر دیا ہے۔ اب وہ یہاں پر اپنا نیا گھر اور  ایک رہائشی عمارت بنائیں گے۔ یہ دونوں شمسی اور ہوائی بجلی سے چلیں  گے، اس طرح وہ ہمیشہ اپنی پسندیدہ جگہ پر رہ سکیں گے۔


آدتیا اور اُن کی بیوی کوشش کر رہے ہیں کہ علاقے میں مزید زمین خرید سکیں ۔ انہوں نے اپنی زمین پر جانوروں کے لیے پانی کے گڑھے بنائے ہیں، جہاں گرمیوں میں بھی پانی رہتا ہے۔ چیتے اور دوسرے جنگلی  جانور   ٹائیگر ریزرو کے دوسرے بنجر حصوں پر رہنے کی بجائے  آدتیا کی زمین پر رہنا پسند کرتے ہیں۔ چیتوں کو اس زمین پر اتنا سکون ملتا ہے کہ   انہوں نے دوسرے علاقوں کے کسانوں کی زمینوں  پر حملے کرنا کافی کم کر دئیے ہیں۔
آدتیا کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ اُن کی زمین خریدنا چاہتے ہیں تاکہ یہاں پر کھیتی باڑی کر سکیں لیکن وہ اسے فروخت نہیں کریں گے چاہے انہیں جتنی زیادہ قیمت بھی ملے۔
بھارتی جوڑا بہترین ملازمت چھوڑ کر 20سالوں سے چیتوں اور جنگلی جانوروں ..