گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کو ہاٹ میں پلانٹ فار پاکستان شجرکاری مہم کا افتتاح

منگل 25 فروری 2020 15:06

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری کے تعاون سے پلانٹ فار پاکستان کے تحت شجرکاری مہم کا افتتاح ہو گیا پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی نے کالج میں پودا لگا کر باقاعدہ مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری سی ایس آر افیسر کفایت اللہ،جاوید اختر،آئی ایم سی کمیٹی ممبرز،کالج اساتذہ اور طلباء بھی موجود تھے اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی نے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق زیادہ سے زیادہ جنگلات اگاہ کرکے پودے کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی اور کوہاٹ کو موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے وزیر اعظم گرین اینڈ کلین پاکستان پروگرام کے تحت کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری کے تعاون سے آج پلانٹ فار پاکستان مہم شروع کرکے شجر کاری کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری سی ایس آر افیسر کفایت اللہ نے کہا کہ پاکستا ن کو سرسبز بنانے کے لئے حکومتی احکامات کی روشنی میں کوہاٹ میں 42000ہزار پودے لگائے جا ئیں گے انھوں نے کہا کہ انسانی زندگی اور قدرتی ماحول کے لئے پودوں اور درختوں کی بڑی اہمیت ہے اور اس کا فروغ ہماری اجتماحی ذمہ داری ہے۔ درخت ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیںانھوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد کوہاٹ کو موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات اور سیلاب جیسی قدرتی آفات سے بچانا اور عوام کو صحت مندانہ ماحول فراہم کرنا ہے لہذا کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق زیادہ سے زیادہ جنگلات اگا ئے گی اوور پودے لگا کر کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی اور اس طرح ہم کوہاٹ کو موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے انھوں نے کہا کہ پودوں کی پرورش اورحفاظت کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت سے قابل عمل پلان ترتیب دیا گیا ہے ۔

کفایت اللہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ہر فرد ضرور ایک پودا لگاکر اس کی حفاظت بھی یقینی بنائے۔ انھوں نے کہا کہ درخت انسانی حیات کی ضمانت ہیں لہذا زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر نہ صرف ہم اپنے ماحول کو خوشگوار بنا سکتے ہیں بلکہ صدقہ جاریہ میں شامل ہو کر اپنی آخرت بھی سنوار سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :