پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کا احتجاج ناکام ر ہا،مومنہ وحید

بدھ 26 فروری 2020 17:01

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کا احتجاج ناکام ر ہا،مومنہ وحید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم ورکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کا احتجاج ناکام ر ہا ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں بدھ کے روز جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف نے ملک کی دولت لوٹی اور ملک سے فرار ہوگئے ہیں ،پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی قیادت میں نوازشریف کے لئے ہونے والے احتجاج پر عوام حیرت زدہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب اسمبلی کا 3 روزہ اجلاس ن لیگ کی نااہلی کامظہر بن گیا ، ن لیگ اس اجلاس میں صرف اپنی قیادت کو خوش کرنے میں مصروف رہی ، ہنگامہ آرائی کرکے ن لیگ حقیقت تبدیل نہیں کرسکتی ،انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ عوام نے ن لیگ کو مسترد کردیا ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی ماضی کا حصہ بن گئی ہیں ، مستقبل اب تحریک انصاف کا ہے، تحریک انصاف ہی عوام کے مسائل حل کرے گی۔