حریم شاہ کے بعد پاکستانی سیاست میں ایک اور انٹری

سبین سلطان نامی لڑکی کی وزیراعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر میں سفر کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Usama Ch اسامہ چوہدری بدھ 26 فروری 2020 23:04

حریم شاہ کے بعد پاکستانی سیاست میں ایک اور انٹری
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 26 فروری 2020) : حریم شاہ کے بعد پاکستانی سیاست میں ایک اور انٹری، تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ن لیگ کے رہنماء ناصر بٹ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک لڑکی وزیراعظم عمران کے ہیلی کاپٹر میں سفر کررہی ہے اور ساتھ ہی ویڈیو بنا رہی ہے۔ انھوں نے اس ویڈیو کو اوپر لکھا یہ حریم شاہ نہیں ہیں بلکہ فیصل واوڈا اور شہزاد اکبر کی بدولت وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر اور وزراء کے دفاتر کو استعمال کر رہی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ نیب ، ایف آئی اے اور میڈیا کہاں ہے؟ اس کی اجازت کون دے رہا ہے؟
یاد رہے کہ اس سے قبل ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ وزیراعظم کی کرسی پر براجمان تھیں، ساتھ ہی انھوں نے یہ ویڈیو بھی بنائی جس میں وزیراعظم ہاؤس میں موجود ہیں اور کابینہ اراکین کی نشستیں خالی پڑی ہوئی ہیں اور وہ جا کر وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان کے نوٹس کے بعد وزارت خارجہ کے عہدیداروں کو یہ خدشہ لاحق ہو گیا کہ یہ حریم شاہ دفتر خارجہ کے کانفرنس روم کے اندر کیسے گئی۔ حریم شاہ اس وقت منظرعام پر آئیں جب وہ ایک نجی ٹی وی اینکر مبشر لقمان کے ساتھ ایک ہیلی کاپٹر پر سفر کررہی تھیں۔