احتیاطی تدابیر اختیار کر نے سے کرونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ساہیوال

جمعرات 27 فروری 2020 16:44

احتیاطی تدابیر اختیار کر نے سے کرونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے،ڈائریکٹر ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ساہیوال ڈاکٹر صادق سلیم نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے احتیاطی تدابیر اختیار کر نے سے بچا جا سکتا ہے عوام کو چاہئیے کہ وہ ایسے اشخاص سے جنہیں فلو ہو یا اسے چھینکیں آ رہی ہوں ان سے نہ ہاتھ ملائیں اور نہ ہی گلے ملیں کرونا وائرس ایک آدمی سے دوسرے آدمی تک فوری منتقل ہو سکتا ہے اس لئے بار بار ہاتھ دھوئیں اور صفائی کو یقینی بنائیں۔

وہ اپنے دفتر میں پاکستان میں 2کرونا وائرس کے کیسز کی تصدیق کے بعد کمشنر ساہیوا ل ڈویڑن محمد احسن وحید کی ہدایت پر احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بریفنگ دے رہے تھے۔ انہو ںنے کہا کہ صرف ایسے دو فیصد افراد خطرے سے دو چار ہوتے ہیں جن میں قوت مدافعت کم ہو، کرونا وائرس کی ابھی تک کوئی ویکسین دریافت نہیں ہوئی اس لئے صرف احتیاطی تدابیر اختیار کر کے بچا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہو ںنے مزید بتایا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے تعاون سے محکمہ صحت کے فیلڈ سٹاف کے ٹریننگ سیشنز مکمل کر لئے گئے ہیں اورتحصیل و ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں وارڈز کو بھی مختص کر دیا گیاہے ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر صادق سلیم نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اس مرض سے گھبرانے کی بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کریں تا کہ اسے پھیلنے سے روکا جا سکے ۔