پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پروازیں معمول کے مطابق آپریٹ کی جارہی ہیں،وزارت ہوابازی

جمعرات 27 فروری 2020 19:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پروازیں معمول کے مطابق آپریٹ کی جارہی ہیں۔ وزارت ہوابازی کے اعلامیہ کے مطابق سعودی حکومت کی ہدایات پر پاکستان سے روانہ ہونے والے عمرہ زائرین اور سیاحتی ویزہ رکھنے والے افراد سعودی عرب کے لئے سفر نہیں کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کا اقامہ اور مستقل قیام کی اجازت رکھنے والے سعودی عرب کے لئے سفر کر سکتے ہیں ۔ پی آئی اے سعودیہ میں مقیم عمرہ زائرین کی وطن واپسی تک اپنی پروازیں معمول کے مطابق جاری رکھے گی۔