لاہور میں ڈاکٹروں کی بے حسی عروج پر، غریب خاتون نے ہسپتال کے باتھ روم میں بچے کو جنم دے دیا

ڈاکٹرز نے آصفہ کو مخصوص لیباٹری سے ٹیسٹ کروائے بغیر داخل کرنے سے انکار کردیا تھا

Usama Ch اسامہ چوہدری جمعہ 28 فروری 2020 18:47

لاہور میں ڈاکٹروں کی بے حسی عروج پر، غریب خاتون نے ہسپتال کے باتھ روم ..
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 28 فروری 2020) :لاہور میں ڈاکٹروں کی بے حسی عروج پر، غریب خاتون نے ہسپتال کے باتھ روم میں بچے کو جنم دے دیا، ڈاکٹرز نے آصفہ کو مخصوص لیباٹری سے ٹیسٹ کروائے بغیر داخل کرنے سے انکار کردیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹاؤن برکت مارکیٹ کا رہائشی حماد کئی ماہ سے اپنی بیوی کے چیک اپ کے لیے ہسپتال جا رہے تھا۔ دو روز قبل اسکی بیوی آصفہ کو تکلیف کے ساتھ ساتھ یرقان کی شکایت ہوئی، جسکے بعد ڈاکٹرز نے ایک نجی لیباٹری سے ٹیسٹ کروانے کے بعد ہی داخل کرنے کا فیصلہ سنایا۔

خاتون کے شوہر حماد کے مطابق اسکے پاس نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروانے کے لیے گیارہ ہزار روپے نہیں تھے اور 28 فروری کی رات ایک بجے کے قریب تکلیف ہونے کے بعد جناح ہسپتال کی ایمرجنسی میں دوبارہ لایا گیا مگر ڈاکٹروں نے واپس بھیج دیا۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی سے نکلتے کے بعد سیڑھیاں اترتے ہی خاتون نے پارکنگ میں مسجد کے واش روم میں بچے کو جنم دے دیا۔ بچے کی پیدائش کے بعد پولیس کو فون کیا گیا جسکے بعد خاتون کو زچہ بچہ کی ایمرجنسی میں داخل کروایا گیا۔

اس پر خاتون کے شوہر حماد کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اس کا نوٹس لیں۔ اس حوالے سے جناح ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر یحیٰ سلطان کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، ایک روز میں رپورٹ مکمل کر کہ ذمہ داران کا تعین کیا جائیگا۔