یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کے نتائج کا اعلان کر دیا

پیر 2 مارچ 2020 23:51

لاہور۔2 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2020ء) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کے سالانہ امتحانات 2019ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔43میڈیکل کالجوں کی5931طلبہ نے امتحان میں حصہ لیا جن میں سے 4585 پاس جبکہ 1317فیل قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب 77.69فیصد رہا۔

(جاری ہے)

راشد لطیف میڈیکل کالج لاہور کی انشراحہ زینیا بتول نی528/600نمبر لے کر پہلی پوزیشن ،علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کے منیب حسن خان نی527/600نمبر لیکر دوسری جبکہ رہبر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہو ر کی ایمان نسیم نی525/600 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سپلیمنٹری امتحانات14اپریل 2020ء سے شروع ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :