
قوس قزاح کے رنگوں کا معدوم سمجھا جانے والا یہ سانپ 51 سال بعد نظر آیا ہے
امین اکبر
پیر 2 مارچ 2020
23:49

ایف ڈبلیو سی فش اینڈ وائلڈ لائف ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی فیس بک پوسٹ کے مطابق ٹریسی کاؤتھن نے 4 فٹ کے اس رینبو سانپ کو اکالا نیشنل فارسٹ میں ہائیکنگ کے دوران دیکھا۔ اس سیاہ نیلے سانپ کے جسم پر سرخ اور پیلی پٹیاں ہوتی ہیں۔
فلوریڈا میوزیم آف نیچرل ہسٹری نے تصدیق کی ہے کہ 1969 کے بعد سانپ کی یہ نسل پہلی بار ماریون کاؤنٹی میں دیکھی گئی ہے۔میوزیم کا کہنا ہے کہ یہ سانپ زہریلا اور نقصان دہ نہیں ہوتا۔ میوزیم کا خیال ہے کہ روڈمان ریزروائر میں پانی کی سطح بلند ہونے کے سبب یہ سانپ اپنے بل سے نکلنے پر مجبور ہوا ہے۔
(جاری ہے)
اس سانپ کا دیکھا جانا اس وجہ سے اہم ہے کہ ماہرین کے خیال میں سانپوں کی یہ نسل علاقے میں معدوم ہو چکی تھی۔
فلوریڈا میں سنٹر فار بائیولوجیکل ڈائیورسٹی نے 2010 میں خطرے سے دوچارانواع کے قانون کے تحت جنوبی فلوریڈا کے رینبو سانپوں کو خطرے سے دوچار نوع قرار دینے کے لیے ایک پٹیشن دائر کی تھی۔تاہم حکومت نے بغیر سروے کیے اس سانپ کو معدوم قرار دے دیا۔اس سنٹر نے اس نوع کی زندگی کے واضح شواہد دینے والوں کے لیے 500 ڈالر انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.