ملک میں کورونا وائرس کے 5 کیس رجسٹر ہوئے‘ ایمر جنسی کورگروپ صورتحال کی مانیٹرنگ کر رہا ہے،خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں

وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں اور صوبوں کو بھر پور کردار کرنا ہو گا ‘عوام کی بھلائی و تحفظ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کورونا سے بچائو کے لیے ایمرجنسی کور گروپ کے اجلاس سے خطاب

منگل 3 مارچ 2020 13:40

ملک میں کورونا وائرس کے 5 کیس رجسٹر ہوئے‘ ایمر جنسی کورگروپ صورتحال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں اب تک کورونا وائرس کے 5 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں‘ ایمر جنسی کور گروپ صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کر رہا ہے ‘ تمام ضروری اقدامات کو ہنگامی طور پر یقینی بنا رہے ہیں‘ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں اور صوبوں کو بھر پور کردار کرنا ہو گا ‘ صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ‘عوام کی بھلائی اور تحفظ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورونا وائرس سے بچائو کے لیے ایمرجنسی کور گروپ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی اداری صحت، پاک فوج کے نمائندے اور دیگر ماہرین نے بھی شرکت کی اور بدلتی ہوئی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ایمر جنسی کور گروپ صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کر رہا ہے‘تمام ضروری اقدامات کو ہنگامی طور پر یقینی بنا رہے ہیں،کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں اور صوبوں کو بھر پور کردار کرنا ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ‘عوام کی بھلائی اور تحفظ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ عوام حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں‘ملک میں اب تک صرف پانچ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ چمن کے مقام پر پاک افغان بارڈر سات روز کیلئے بند ہے ‘چمن بارڈر پر سکریننگ کے نظام کو مزید موثر اور مضبوط بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ہوائی اڈوں اور زمینی راستوں پر سکریننگ کی جا رہی ہے۔