پی ٹی آئی کا سونامی یوسی چک ہامہ کے پہاڑوں سے ٹکرا گیا‘ درجنوں افراد ن لیگ و پی پی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل

منگل 3 مارچ 2020 16:07

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2020ء) پی ٹی آئی کا سونامی یوسی چک ہامہ کے پہاڑوں سے ٹکرا گیا۔ درجنوں افراد ن لیگ و پی پی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔ سابق امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر نے ہار پہنا کر شامل ہونیوالوں کو خوش آمدید کہا۔ احسان الحسن عباسی جنرل سیکرٹری تحصیل ہٹیاں بالا کی رہائش گاہ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری و سابق امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ناصر مغل، جوائنٹ سیکرٹری لیاقت علی اعوان، تحصیل نائب صدر ظہور نقوی نے خصوصی شرکت کی۔

نئے شامل ہونے والے لوگوں نے جملہ ضلعی قیادت اور تحصیل سیکرٹری جنرل احسان الحسن عباسی پر اعتماد کرتے ہوے تحریک انصاف میں شامل ہوئے جن میں صوبیدار(ر) عبد الحمید،محمد جمیل، محمد مقصود، محمد سعید، خلیل الرحمن، حبیب اللہ، محمد فیصل، محمد اکمل، محمد ثاقب، عمران، محمد الطاف، تنویر، محمد حسن، علی شان، محمد بشیر، سدھیر، محمد نذیر، محمد مقبول، محمد مختار، شایان علی، ارشد، محبوب، محمد تاج، عبد الرحیم، عبدالکریم، عبدالرحمان، محمد زمان۔

(جاری ہے)

مقررین نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس کو پاکستان اور آزاد کشمیر میں آخری امید کی کرن سمجھتے ہیں، عام آدمی کے بنیادی حقوق کی جنگ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر لڑیں گے۔ آئندہ آنے والا دور تحریک انصاف کاہے اور آزاد کشمیر میں اگلی حکومت تحریک انصاف کی نوشتہ دیوار ہوگی۔