پروموشن کے بعد پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں، افسران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سر ا نجام دیں، ریجنل پولیس آفیسر افضال احمد کوثر

منگل 3 مارچ 2020 16:55

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2020ء) پروموٹ ہونے کے بعد آپ تمام افسران پر پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بھی بڑھ گئی ہیں اپنی ذمہ داریاں مزید احسن طریقہ سے سر ا نجام دیں ۔ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر افضال احمد کوثرنے ر یجن ہذا سے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے (سروس کوٹہ)امتحانات کے تحت اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر پروموٹ ہو نے والے پولیس اہلکاروں سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے انسپکٹر آر آئی بی محمد اقبال جوئیہ کو ریٹائر ہونے پر ان کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔ آر پی او نے ریجن ہذا سے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات (سروس کوٹہ) کے تحت اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر پروموٹ ہونے والے 9پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور اُنہیں مبارکباد دی، فرداً فرداً ہر ایک پولیس افسر سے اس کی موجودہ جائے تعیناتی اورسابقہ سروس کے بارے میں دریافت کیا اور کہاکہ اب آپ سب پر پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بھی مزید بڑھ گی ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران ریجنل پولیس آفیسر ا افضال احمد کوثرنے انسپکٹر آر آئی بی محمد اقبال جوئیہ سے متعلق کہا کہمحکمہ پولیس سے عزت کے ساتھ ریٹائرڈ ہونا ایک اعزاز کی بات ہے۔انسپکٹر آر آئی بی محمد اقبال جوئیہنے کہا کہ آر پی او نے آج کی تقریب میں میرے لیے جو الفاظ ادا کیے ہیں وہ الفاظ میرے لیے قابل ِفخر ہیں۔میں نے پولیس میں تقریباً تیس سال فرائض سر انجام دئیے ہیںمیں مطمئن ہو کر ریٹائر ہو رہا ہوں۔

محمد اقبال جوئیہ پولیس میں بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر 1991میں بھرتی ہوئے۔2000میں سب انسپکٹر اور2007میں انسپکٹرکے عہدہ پر پروموٹ ہوئے۔ بطور ایس ایچ او ضلع سرگودھا،خوشاب اور قصور کے مختلف تھانوںمیں فرائض سر انجام دئیے۔آر پی او اور ایس ایس پی آر آئی بی نجیب الرحمن بگوی نے انسپکٹر آر آئی بی محمد اقبال جوئیہ کی پولیس کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے اُنہیں اعزازی شیلڈ سے نوازا۔تقریب کے آخر میں فئیر ویل پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ایس ایس پی آر آئی بی نجیب الرحمن بگوی، اے ڈی آئی جی عامر مشتاق،ڈی ایس پی آر آئی بی اظہر یعقوب،ڈی ایس پی لیگل ثناء اللہ خان سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :