وزارت سمندر پار پاکستانیز کا کورین اور جاپانی زبان کو نمل یونیورسٹی کے نصاب کا حصہ بنانے کے لیے وزارت فیڈرل ایجوکیشن و پروفیشنل ٹریننگ کو خط ارسال

منگل 3 مارچ 2020 16:58

ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2020ء) وزارت سمندر پار پاکستانیز نے کورین اور جاپانی زبان کو نمل یونیورسٹی کے نصاب کا حصہ بنانے کے لیے وزارت فیڈرل ایجوکیشن و پروفیشنل ٹریننگ کو خط لکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت سمندر پار پاکستانیز کی دستاویزات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز کی سفارشات کے مطابق سیکشن آفیسر کونسل کی جانب سے سیکرٹری وزارت فیڈرل ایجوکیشن و پروفیشنل ٹریننگ کوکورین اور جاپانی زبان کو نمل یونیورسٹی کے سلیبس میں متعارف کرانے کے لیے خط لکھا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :