میک اپ آرٹسٹ دو سالوں سے اپنے چہرے پر نیلا میک اپ کر رہی ہیں

Ameen Akbar امین اکبر منگل 3 مارچ 2020 23:52

میک اپ آرٹسٹ دو سالوں سے اپنے چہرے پر نیلا میک اپ کر رہی ہیں
براڈفورڈ، برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک میک اپ اور نیل(ناخن) آرٹسٹ، لہورائی لی،  کو سوشل میڈیا پر کافی توجہ مل گئی ہے۔اس کی وجہ اُن کا منفرد بہروپ ہے۔ لہورائی لی پچھلے دو سالوں سے تقریباً ہر رو ز ہی اپنے چہرے پر نیلا میک اپ کرتی ہیں۔
لہورائی لی کو اپنے غیر معمولی  میک اپ کی وجہ سے  شہرت 2013 میں ملنی شروع ہوئی۔ برطانوی ڈیلی میل اور دی مرر نے انہیں حقیقی زندگی کی باربی قرار دیا۔

لہورائی لی کا کہنا ہے کہ یہ ایک غلط فہمی تھی۔ انہوں نے جاپانی  گیارو (لڑکی) کی طرز کا میک اپ کیا تھا، جسے باربی سمجھا گیا۔
دو سال پہلے لہورائی لی نے فیصلہ کیا کہ اُن کی جلد پر نیلا رنگ ہی اچھا لگتا ہے، اس لیے وہ روز نیلا میک اپ کیا کریں گی۔ کچھ لوگ حیرت کا اظہار کرتے ہیں کہ نیلے میک اپ کی شوقین لہورائی لی اپنی جلد پر نیلے ٹیٹو ہی کیوں نہیں بنوا لیتیں تواس کے جواب میں وہ کہتی ہیں کہ اُن کی جلد حساس ہے، انہیں ٹیٹو سے الرجی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

لہورائی لی بہت سستی چیزوں سے نیلا میک اپ کرتی ہیں۔ اس میک اپ پر اُن کا ماہانہ  صرف 13 ڈالر خرچ ہوتا ہے۔
خود پر میک اپ کرنے کے علاوہ لہورائی لی نے اپنے گھر کو بھی افسانوی رنگ میں ڈھالا ہوا ہے۔ اُن کا گھر بظاہر ایسے ہے جیسے ایک کشتی نہر میں تیر رہی ہو۔ لہورائی لی 1997 کی سائنس  فکشن فلم دی ففتھ ایلیمنٹ کے کردار ڈیوا اور دی لیجنڈ آف زیلڈا ویڈیو گیم کے کردارزورا سے متاثر ہے۔

یہ اثر اُن کے میک اپ میں بھی نظر آتا ہے۔
لہورائی لی نے بتایا کہ  وہ اگورا فوبیا کی مریض ہیں یعنی انہیں عوامی مقامات پرجانے سے ڈر لگتا ہے۔اسی وجہ سے انہوں نے اپنی کشتی کو بین کہکشانی رنگوں میں بنایا ہے۔ اس سے انہیں اپنے خوف پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔
لہورائی لی نے اپنے گھر کی کھڑکیوں پر خلاکی تصویریں لگائی ہوئی ہیں تاکہ وہ خود کو خلائی جہاز میں محسوس کر سکیں۔


متعلقہ عنوان :