مظفرآباد،کھلہ میں مسلح افراد کا گھر پر حملہ ،اہل خانہ سمیت گھر میں موجود مہمانوں پر بدترین تشدد،

ایک نوجوان شدید زخمی ،پولیس میں رپورٹ درج

بدھ 4 مارچ 2020 17:57

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2020ء) دارالحکومت کے نواحی علاقے کھلہ میں مسلح افراد کا گھر پر حملہ ،اہل خانہ سمیت گھر میں موجود مہمانوں پر بدترین تشدد،ایک نوجوان شدید زخمی ،پولیس میں رپورٹ درج ،تفتیش شروع کر دی گئی ،تفصیلات کے مطابق فیضان ولد مبارک، عادل ولد عدالت، جنید ولد مقصود ، نین راجہ ولدجمیل احمد،کامل ولد لال خان ، فیض ولداعظم، ثمر ولد قدیر نے راجہ فرخ تنویر کے گھر پر حملہ کیا اور گھر آئے ہوئے مہمانوں پربھی بدترین تشدد کیا جس سے ایک شخص زخمی ہو گیا،ملزمان دن دیہاڑے اسلحہ لہراتے ہوئے بھاگ گئے،اہل خانہ کو اطلاع آوٹ کرنے پر قتل کی دھمکیاں،متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ حملہ آور پہلے بھی ایسی سرگرمیوںمیں ملوث ہیں اوربہت سی ایف آئی آر میں مطلوب ہیں،ان تمام اشحاص کو سیاسی پشت پنائی حاصل ہے ،مضروب پارٹی اور اہل علاقہ نے احکام بالا سے اپیل کی ہے کہ ان مجرموں کے پشت پناہی کرنے والے اصل کارندوں کوپکڑا جا ئے اورسخت سے سخت سزا دی جائے، لوگ گائوں کا امن تبا ہ کر رہے ہیں۔