جی سی یونیورسٹی میں-- اسلام اور ترقی کی سیاست کے مو ضوع پر سیمینار کا انعقاد

بدھ 4 مارچ 2020 21:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2020ء) محبوب الحق اکنامک سوسائٹی کے زیراہتمام گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں "اسلام اور ترقی کی سیاست" کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد، آکسفورڈ یونیورسٹی میں مسلم معاشروں کی اکنامکس میں گلوب فیلو پروفیسر ڈاکٹر عدیل ملک نے اپنے خطاب میں بتایا کہ تاریخی اعتبار سے اہم مزارات کی زیادہ موجودگی والے خطوں میں خواندگی میں سست ترقی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا ماننا تھا کہ درگاہ اشرافیہ نے سکولوں کی تعمیر کو روکنے کے ذریعہ نہیں بلکہ تعلیمی فراہمی کو عیب دار بناکر خواندگی کو دبایا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے طلباء کے وژن کو وسیع کرنے کے لئے علمی سرگرمیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اسکائپ لیکچرز کے ذریعہ معیشت پر مباحثوں میں جی سی یو کے طلباء اور ینگ فیکلٹی کو باقاعدگی سے شامل کرنے کے آپشن پر تبادلہ خیال کیا ، جس پر پروفیسر ملک نے اتفاق کیا۔ جی سی یو کے شعبہ معاشیات پروفیسر ڈاکٹر بابر عزیز نے کہا کہ سیمینار کا موضوع بالکل منفرد تھا اور اس سے تحقیق کی نئی راہیں کھلیں گی۔ سیمینار میں طلباء اور فیکلٹی ممبران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :