آزادکشمیر کے دوردراز علاقوں میں معیاری آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،محمد فاروق حیدر

آزادکشمیر میں بدترین موسمی حالات کے باوجود کسی قسم کی قلت نہیں ہوئی ،آٹے کی قیمتوں میں اعتدال رکھنے ،معیار بہتر بنانے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں ،وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت

بدھ 4 مارچ 2020 22:49

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2020ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے دوردراز علاقوں میں معیاری آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،یہ امر خوش آئند ہے کہ آزادکشمیر میں بدترین موسمی حالات کے باوجود کسی قسم کی قلت نہیں ہوئی آزادکشمیر کے اندر آٹے کی قیمتوں میں اعتدال رکھنے اور معیار کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں آزادکشمیر کے ہر علاقے میں سرکاری آٹے کی سرکاری انراخ پر فراہمی کے ساتھ ساتھ ضروری اسٹاک رکھا جائے ان خیالات کااظہار انہو ں نے محکمہ خوراک کے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں وزیر خوراک سید شوکت علی شاہ ،وزیر خزانہ ڈاکٹر محمد نجیب خان ،سیکرٹری خزانہ ،پرنسپل سیکرٹری ہمراہ وزیر اعظم ،سیکرٹری خوراک و دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آزادکشمیر بھر میں آٹے کی صورتھال کا جائزہ لیا گیا اجلاس کو آزادکشمیر بھر میں کسی بھی قسم کی غذائی قلت سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات پر سیکرٹری خوراک نے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے ہدایت کی کہ محکمہ مالیات ضروری وسائل کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھائے۔

متعلقہ عنوان :