مہران یونیورسٹی میں گریڈ 02 سے 16 کے ملازمین کے لئے حج قرعہ اندازی کا انعقاد

بدھ 4 مارچ 2020 23:44

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2020ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں گریڈ 02 سے 16 کے ملازمین کے لئے حج قرعہ اندازی منعقد کی گئی الیکٹریکل شعبہ کے لیب ٹیکنیشن منصور علوی کا حج قرعہ نکلا ۔

(جاری ہے)

مہران یونیورسٹی کی طرف سے تیار کردہ سافٹ ویئر کے ذریعے جامعہ مہران کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے حج قرعہ نکالا اور خوش نصیب منصور علوی کے نام کا اعلان کیا حج قرعہ اندازی تقریب میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید عمرانی ڈین ڈاکٹر خان محمد بروہی اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ قرعہ نکلنے والے ملازم کو مبارکباد پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :