چیف جسٹس آزاد کشمیرکے اعزاز میں الوداعی دعوتوں کا سلسلہ جاری،چیف الیکشن کمشنر طرف سے مقامی ہوٹل میں عشائیہ

جمعرات 5 مارچ 2020 17:32

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2020ء) چیف جسٹس آزاد جموںوکشمیر ، جسٹس چوہدری محمدابراہیم ضیاء کے اعزاز میں الوداعی دعوتوں کا سلسلہ جاری ۔ گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر عبدالرشید سلہریاکی طرف سے مقامی ہوٹل میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

عشائیہ میں سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان ، ، جسٹس غلام مصطفی مغل ، چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس اظہر سلیم بابر ، جسٹس صداقت حسین راجہ ، جسٹس محمد اعجاز خان ،جسٹس راجہ سجاد احمد خان ، سا بق چیف جسٹس سید منظور حسین گیلانی ، جسٹس ریٹائرڈ عطا اللہ چک سابق ایڈہاک جج سپریم کورٹ ، چئیرمین سروس ٹریبونل خواجہ محمد نسیم ، ممبر الیکشن کمیشن فاروق نیاز، ایڈووکیٹ جنرل راجہ انعام اللہ خان ، ، ممبر سروس ٹریبونل منظور حسین راجہ ، ممبر سروس ٹریبونل تنویر میر،سینئیر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ راجہ محمد حنیف خان ، سیکرٹری الیکشن کمیشن ایاز بشیر ، نے شرکت کی ۔