پنجاب یونیورسٹی نے چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

ہفتہ 7 مارچ 2020 22:29

لاہور۔7مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2020ء) پنجاب یونیورسٹی نے مظہر حسین ولد ظفر احمد کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے ’تفسیری اختلافات میں تطبیق۔

(جاری ہے)

اسبا ب نزول اور نظم قرآن کے تناظر میں‘ کے موضوع پر، سعدیہ صبا دختر رفیق احمد گوہرکوریاضی کے مضمون میں ان کے ’ترمیم شدہ گوس بونٹ کشش ثقل میں کائناتی ارتقاء اور غیر مشترکہ کشش ثقل کے حل‘ کے موضوع پر، غلام محمد مصطفٰی ولد نذیر احمد کوسالڈ سٹیٹ فزکس کے مضمون میں ان کے ’پائرو کلور سے متعلقہ آکسائیڈز کی ڈائی الیکٹرک خصوصیات اور کرسٹل سٹرکچر کا باہمی تعلق‘ کے موضوع پر اورامبرین جاوید دخترجاوید احمد چغتائی کوانوائرنمنٹل سائنسز (جیومیٹکس) کے مضمون میں ان کے ’ہڈیارہ نالے کے پانی اور ملحقہ علاقے کے زیر زمین پانی و مٹی پر اثرات اور خطرات کا جائزہ بذریہ جیوپیشل ٹیکنیکس‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔