فیس بک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اشتہار بند کر دیا

ہفتہ 7 مارچ 2020 23:04

فیس بک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اشتہار بند کر دیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2020ء) فیس بک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی الیکشن کمپین کا اشتہار بلاک کر دیا ہے، سوشل میڈیا ویب سائیٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اشتہار کمپنی کی پالیسی کے خلاف ہے۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے فیس بک پر ایک سروے جاری کیا گیا جس میں شہریوں سے مردم شماری کے متعلق سرکاری فارم پر کرنے کا کہا گیا۔

(جاری ہے)

فیس بک انتظامیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ میں ہونے والی سرکار مردم شماری کے متعلق غلط فہمی سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے پالیسی بنائی گئی ہے جس کے تحت اس اشتہار کو بلاک کیا گیا ہے۔

اس سے قبل اسپیکر نینسی پیلوسی نے اس اشتہار پر اعتراض کرتے ہوئے بیان دیا تھا کہ یہ ٹرمپ کی دوبارہ انتخابات میں حصہ لینے والی مہم کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ یہ اشتہار ایک جھوٹ ہے جو فیس بک کی گمراہ کرنے والی پالیسی کی تعریف پر پورا اترتا ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ فیس بک کے بزنس ماڈل کو نفع سے غرض ہے لیکن اسے امریکی عوام کی تعداد کی قیمت پر نہیں ہونا چاہیے۔