شہری ماحو ل کو صا ف رکھنے کیلئے صفا ئی کو تر جیح دیں : میاں عامر رزاق

پیر 9 مارچ 2020 21:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2020ء) پیس فار لائف ویلفیئر فائونڈیشن کے صدر میاں عامر رزاق نے کہا ہے کہ شہری ماحو ل کو صا ف رکھنے کیلئے صفا ئی کو تر جیح دیں،صفا ئی رکھنے والو ں کو دین اور دنیا میں ہر جگہ عز ت کی نگاہ سے دیکھا جا تا ہے صفا ئی نصف ایمان ہے، لاہور شہر میں جگہ جگہ گند گی کے ڈ ھیر لگے دیکھ کر انتہا ئی افسو س ہو تا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ اسلام نے پاکیزگی کو نصف ایمان کا درجہ دے کر ثابت کیا کہ ہر بیماری اور وبائی امراض کا مرض صرف پاک صاف زندگی میںپنہاں ہے۔ انہو ں نے کہاکہ ما حو لیا تی صفائی نصف ایمان ہو نے کیسا سا تھ انسا نی صحت کیلئے بھی نا گز یر ہے،شہر یو ں کو صفا ئی کے محکمو ں کی جا نب دیکھنے کی بجائے اپنی ذ مہ داریو ں کو بھی نبھانا ہو گا ۔ لاہور شہر کو صا ف ستھرا رکھنا شہری کی تر جیح ہو نا چاہیے۔ انہو ں نے کہاکہ بیرون ملک صفا ئی کاخا ص خیا ل رکھا جا تا ہے بیرو ن ملک جانے والے پاکستانی بھی وہاں کے قوانین کاحترام کر تے ہیں ہمیں اپنے ملک میں بھی صفا ئی ستھرائی کااسی طرح خیا ل رکھنا چاہیے جس طرح بیرو ن ملک رکھا جا تاہے۔

متعلقہ عنوان :