تعلیم میں قوموں کی ترقی کا راز ہے، زاہد امین

منگل 10 مارچ 2020 22:47

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2020ء) چیئرمین وزیراعظم معائنہ عملدرآمد کمیشن زاہد امین نے کہا ہے کہ تعلیم میں قوموں کی ترقی کا راز ہے اور آزادکشمیر میں نجی شعبہ تعلیمی میدان میں گرانقدر خدمات سرانجام دے رہا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلوبل ایجوکیشن سسٹم کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں اگر چہ ابھی بہت سے اقدامات کرنے ہیں ہماری حکومت بجٹ کا سب سے زیادہ حصہ تعلیم پر خرچ کررہی ہے ،ہم صرف ادارے بنانے پر ہی یقین نہیں رکھتے بلکہ اداروں کو محفوظ بھی بنارہے ہیں کوالٹی آف ایجوکیشن پر توجہ دینے کی ضرور ت ہے ،آزادکشمیر میں لیٹریسی ریٹ پاکستان کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں بہت آگے ہے ،تقریب سے راجہ عاشق حسین ،تنویر کھوکھر اور جہانگیر خان مغل نے بھی خطاب کیا۔