مہران یونیورسٹی ہائر سیکنڈری پبلک اسکول کے اساتذہ کی تربیت کے لئے جامعہ مہران میں چار روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

منگل 10 مارچ 2020 23:54

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2020ء) مہران یونیورسٹی ہائر سیکنڈری پبلک اسکول کے اساتذہ کی تربیت کے لئے جامعہ مہران میں چار روزہ تربیتی ورکشاپ شروع ہو گیا۔ جامعہ مہران کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے افتتاحی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، جدید دور میں استاد اور طالب علم کا کردار کافی تبدیل ہو چکا ہے۔

اب استاد کو طالب علم کی فقط رہنمائی کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کی، ماضی میں استاد ہی معلومات کا واحد ذریعا ہوا کرتا تھا اور طالب علم علم کے حصول کے لئے محض استاد پر ہی انحصار کرتے تھے مگر اب علم کے ذرائع تبدیل ہو چکے ہیں۔ ٹیکنالوجی اور جدید نصاب نے استاد کا کردار کو یکسر تبدیل کر دیا ہے۔ طلبہ کی بہتر رہنمائی کے لئے اساتذہ کی تنقیدی سوچ کے ساتھ ساتھ تخلیقی ہونا بھی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے کہا کہ تربیتی ورکشاپ سے پبلک اسکول جامعہ مہران کے اساتذہ کو سیکھنے کے لئے بہت کچھ ملے گا۔ اس موقعہ پر تقریب کو خطاب کرتے ہوئے جامعہ مہران کے شعبہ اورک کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انعام بھٹی نے کہا کہ، چھوٹے بچوں کو پڑھانے والے اساتذہ میں مزیدنکھار آناچاہیے، استاد کو بچے کے تصور میں علم کے نقوش درج کرنے کا کام کرنا ہوتا ہے۔ ڈاکٹر انعام نے کہا کہ چھوٹے جماعتوں کے اساتذہ کو تخلیقی سوچ کے ساتھ بچوں کو پڑھانا چاہیے۔ اس موقعہ پر تقریب کو مہران یونیورسٹی پبلک اسکول کے پرنسپال انجنیئر محمد جڑیل سانگی نے بھی خطاب کیا

متعلقہ عنوان :