مفخر عدیل کی گرفتاری کی تفصیلات سامنے آ گئیں

ایک ماہ تک مفرور رہنے والے پنجاب پولیس کے ایس ایس پی کو گلگت بلتستان سے گرفتار کیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 11 مارچ 2020 01:05

مفخر عدیل کی گرفتاری کی تفصیلات سامنے آ گئیں
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 10 مارچ 2020 ء) مفخر عدیل کی گرفتاری کی تفصیلات سامنے آ گئیں، ایک ماہ تک مفرور رہنے والے پنجاب پولیس کے ایس ایس پی کو گلگت بلتستان سے گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق  ایک ماہ مفرور رہنے کے بعد گرفتاری دے دینے والے پنجاب پولیس کے ایس ایس پی مفخر عدیل کی گرفتاری کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مفخر عدیل کو نہ کراچی اور نہ ہی لاہور سے گرفتار کیا گیا۔

ایس ایس پی لاہور پولیس کی گرفتاری گلگت بلتستان میں ہوئی۔ مفخر عدیل گلگت بلتستان کے راستے پاکستان سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم اپنی کوششوں میں ناکام کے بعد انہوں نے خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا۔ بعد ازاں مفخر عدیل نے دوران تفتیش پولیس کو دیے بیان میں تہلکہ خیز انکشافات کیا ہے۔

(جاری ہے)

مفخر عدیل کا کہنا اس کی اہلیہ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث رہی۔

ایس ایس پی مفخر عدیل نے اعترافی بیان میں شہباز تتلہ کے قتل کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ انوسٹی گیشن سیل میں مفخر عدیل کو پہلے سے گرفتار ملزم اسد بھٹی کے سامنے بیٹھا کر تفتیش کی گئی جہاں اس نے اپنے دوست اسد بھٹی کے ساتھ مل کر شہباز تتلہ کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ مفخر عدیل نے کہا کہ میرا دوست اگر میری بیوی سے تعلقات رکھے گا تو واجب القتل ہے۔

شہباز تتلہ کو کئی بار منع کیا گیا کہ بیوی سے تعلقات نہ رکھو تاہم اس نے میری بات نہ مانی جس پر اس کے قتل کا منصوبہ تیار کیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ مفخر عدیل شہباز تتلہ کیساتھ مبینہ ناجائز تعلقات استوار کرنے والی اہلیہ کو طلاق دے چکا ہے۔ اس تمام معاملے کے حوالے سے پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم ایس ایس پی مفخر عدیل نے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش بھی کی تاہم ناکام رہا۔

بیرون ملک فرار ہونے کی تمام تر ناکام کوششوں کے بعد ملزم مفخر عدیل نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔ مفخر عدیل پر اپنے دوست شہباز تتلہ کو قتل کرنے اور قتل کے تمام شواہد مٹا دینے کا الزام ہے۔ ملزم ایک ماہ سے مفرور تھا، جبکہ پولیس تاحال اس کے مقتول دوست شہباز تتلہ کی لاش تلاش کرنے میں ناکام رہی ہے۔