عوام کی خدمت کاسفر جاری رکھیں گے، چیئرمین عشر و زکوة پنجاب

بدھ 11 مارچ 2020 16:00

نوشہرہ ورکاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2020ء) عشر و زکوة پنجاب کے چیئرمین رانا بلال اعجاز نے اپنے صوبائی آفس میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کاسفر جاری رکھیں گے، سابق ایم این اے و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات رانا بلال اعجاز کا کہنا ھے کہ غریب نادار اور مستحق افراد کو زکو ة فنڈ کی بلاتفریق فراھمی اور این اے 84 میں ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کا آغاز ہو چکا ہے ،اور نوشہرہ ورکاں سٹی میں گندے پانی کے نکاس اور صحت صفائی کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے دو کروڑ فنڈ منظور ہو چکا ہے اور ترقی کا یہ سفر عوامی فلاح کے نقطہ نظر سے جاری ر ہے گا۔