پلوامہ میں رات کے دوران درجنوں نوجوان گرفتار

بدھ 11 مارچ 2020 22:54

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2020ء) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے مختلف دیہاتوں میں پولیس نے دورانِ شب چھاپے مارے اور ایک درجن سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پلوامہ کے سرنو، منگہما اور کریم آباد گاں میں رات کے دوران چھاپہ مارا اور کم از کم 13 نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔ سرنو کے ایک مقامی شہری نے بتایا کہ گاوں میں چھاپے کے دوران فورسز نے کم از کم چھ نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ کہ نوجوانوں کو پتھراوکے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔