وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی سردار عثمان بزدار ساہیوال شہر کی ترقی میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں،شکیل خان نیازی

بدھ 11 مارچ 2020 23:30

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2020ء) تحریک انصاف کی حکومت صوبے کی یکساں ترقی اور عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے ایک بڑے پروگرام پر عمل پیرا ہے جس سے عوامی مسائل حل ہو رہے ہیں جس سے نظر انداز کئے جانے والے علاقوں کا احساس محرومی دور ہو گا۔وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی سردار عثمان بزدار ساہیوال شہر کی ترقی میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اور اگلے مالی سال میں شہر کے لئے اربوں روپئے کے دو بڑ ے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں جن میں چھ ارب روپے کی لاگت سے موٹر وے کویکسپریس وے کے زریعے ساہیوال سے ملانے کا منصوبہ بھی شامل ہے یہ بات پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شکیل خان نیازی نے یہاں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپریس وے کی تعمیر شہریوں کا دیرینہ مطالبہ ہے جس سے نہ صرف ساہیوال اور پاکپتن بلکہ وہاڑی اور بہاولنگر کے اضلاع کے ہزاروں مسافروں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ وز یر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر زیرتعمیر ساہیوال بائی پاس کو بھی اگلے مالی سال کے دوران مکمل کرنے کے لئے ضروری فنڈز جاری کئے جا رہے ہیں ۔

شکیل خان نیازی نے کارکنوں کو بتایا کہ تحریک انصاف کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی اولین ترجیح عوام کو ریلیف فراہم کرناہے جس کے لئے عمران خان بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔ ورثے میں ملے شدیداقتصادی بحران پر قابو پانے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی پوری کوشش عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے پر ہے ۔انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ پارٹی کا پیغام عا م آدمی تک پہنچائیں اور عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں تا کہ ملکی مسائل حل ہوں اور عوام کو ریلیف مل سکے۔

11-03-2020/--308 #h# &متاثرین آپریشن ضرب عضب کو موبائل وین کے ذریعے ساڑھے 4سو سے زائد ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء پولیس عوام دوستی کاثبوت ہے ، آل ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن #/h# بنوں ( آن لائن ) متاثرین آپریشن ضرب عضب کو موبائل وین کے ذریعے ساڑھے 4سو سے زائد ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء پولیس عوام دوستی کا ثبوت ہے سینکڑوں خاندانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا خوش آئند اقدام ہے آل ٹرانسپورٹر انرز ایسوسی ایشن شمالی وزیر ستان کے صدر نور علی خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث وزیر ستان کے نہ صرف گھر بار متاثر ہوئے تھے بلکہ اُن کا ذریعہ معاش بھی شدید متاثر ہواتھا جس کی وجہ سے یہاں کے نوجوان کئی سالوں سے بے روزگار گم پھیر رہے تھے تاہم اس سلسلے میں ہم نے ریجنل پولیس آفیسر عبدالغفور آفریدی ،ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی سے خصوصی اپیل کی تھی کہ اُنہیں میر علی کے مقام پر اُن کے نوجوانوں کو ڈرائیونگ لائسنس کئے جا ئیں تاکہ وہ کفیل ہو کر اندرون اور بیرون ممالک میں اپنے خاندانوں کی کفالت کر سکیں جس پر ڈی آئی جی بنوں عبدالغفوری آفریدی نے پولیس عوام دوست کا ثبوت دیتے ہوئے ڈی ایس پی عقیق حسین موبائل وین کیمپ قائم کئے جس میں ساڑھے چار سو سے زائد جوانوں کو لائسنس جاری کئے گئے ہیں جس سے اُن کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے کیونکہ اس سے پہلے شمالی وزیر ستان کے لوگوں کو لائسنس کے حصول میں کافی مشکلات درپیش تھی نہ صرف بھاری اخراجات برداشت کرتے تھے بلکہ دیگر دشواریوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا تھا انہوں نے ڈی آئی جی بنوں ،ڈی پی او اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عقیق حسین کا شکریہ اد اکرتے ہوئے پولیس کے ساتھ ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔