سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کی معاونت سے نقل مافیا پر قابو پایا جا سکتا ہے،عبدالقادر ڈیپر

جمعرات 12 مارچ 2020 23:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2020ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات عبد القادر ڈیپر نے کہا ہے کہ سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کی معاونت سے نقل مافیا پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔بورڈ نقل کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔یہ بات انہوں نے گذشتہ روزاپنے آفس میں گو رنمنٹ سکینڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن (گسٹا)مہیسر کراچی ریجن اور ضلعی عہدیداروں کے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

اس موقع پر گسٹا وفد اور ناظم امتحانات کے درمیان نویں اور دسویں جماعت کے ہونے والے حالیہ امتحانات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اور میٹرک کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے اپنے غیر مشروط تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وفد میں گسٹا مہیسر کراچی ڈویژن کے پرست اعلی غلام اکبر راجپر، صدر انور الدین میمن، جنرل سکریٹری اشفاق سہو، ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر اقبال چنہ ،جنرل سیکریٹری نیئر قریشی، نائب صدر رئیس احمد، سنیئر نائب صدر شاہد سلیمان، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر رمضان جسکانی، جنرل سکریٹری اطہر وگن ،ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر سید عاصم مسرور، جنرل سکریٹری غلام شبیر کلہوڑاور ڈسٹرکٹ ساوتھ کے صدر محمد علی اشرفی شامل تھے ۔

(جاری ہے)

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات عبد القادر ڈیپر نے گسٹا مہیسر کے تعاون کو علم دوست اقدا م قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی معاونت بورڈ کو حاصل رہی تو باہمی اشتراک سے نقل مافیا کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔#

متعلقہ عنوان :