سندھ کے وزیر اطلاعا ت ،بلدیا ت، ہا ئوسنگ و ٹا ئو ن پلا ئنگ کا ایف پی سی سی آئی دورہ

حکومت سند ھ دیگر میٹر پو لیٹن شہروں کی طر ح کراچی کو بھی تمام سہو لیا ت کی فراہم کر نے کے لیے کو شاں ہے،سید ناصر شاہ

جمعہ 13 مارچ 2020 19:27

سندھ کے وزیر اطلاعا ت ،بلدیا ت، ہا ئوسنگ و ٹا ئو ن پلا ئنگ کا ایف پی سی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2020ء) سید نا صر حسین شاہ سو با ئی وزیر برا ئے اطلاعات، بلدیات، ہا ئوسنگ وٹائون پلا ئنگ نے فیڈریشن ہا ئوس کراچی کا دورہ کیا اور ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران سے ملاقا ت کی۔ اجلاس کی صدارت فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرمیاں انجم نثارنے کی اور اجلا س میں ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور شیخ سلطان الر حمن ، خرم اعجاز، زبیر با ویجہ کے علاوہ سیکر یٹری سولڈ ویسٹ مینجمنٹ روشن علی شیخ، ایف پی سی سی آئی قا ئمہ کمیٹی پبلک یو ٹیلیٹی کے کنو ینر میاں زاہد حسین، زکر یا عثمان ، ثاقب فیاض مگوں شوکت احمد نے شر کت کی اور کراچی کے تا جروں کو در پیش مسائل سے آگاہ کیا۔

صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار نے صوبا ئی وزیر کا استقبال کر تے ہو ئے کراچی شہر کو در پیش مسائل جیسا کے ٹرانسپورٹ کا مسئلہ، آلودگی، ٹا ئو ن پلا ئنگ ، تعلیم و صحت کی سہو لیا ت کا فقدان ، عمارات کی غیر قا نو نی تعمیر وغیرہ سے آگا ہ کیا ۔

(جاری ہے)

کراچی پاکستان کا سب سے بڑااور میٹروپو لیٹن شہر ہے لیکن گز شتہ دہا ئیو ں کے دو ران اس کے مسائل کو حل کرنے کی طرف کو ئی تو جہ نہیں دی گئی ۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے کرونا وائر س سے پھیلا ئو سے متعلق با ت چیت کر تے ہو ئے کہا کہ کرونا وائرس عالمی سطح پر وبا ئی شکل اختیار کر چکا ہے اور پاکستان میں اس نے کراچی کو سب سے زیادہ متا ثر کیا ۔ اجلاس کے دوران صدر ایف پی سی سی آئی نے کچھ تجا ویز بھی دیں جس میں کراچی شہر کی پلا ئنگ ، شجر کا ری مہم، کراچی میں سر کلر ریلو ے کی بحالی وغیر ہ اہم ہیں ۔

اس موقع پر سید نا صر حسین شاہ سو با ئی وزیر برا ئے اطلاعات، بلدیات، ہا ئوسنگ وٹائون پلا ئنگ نے غیر قا نو نی تعمیرات سے متعلق مقدمات کے فیصلے کے لیے خصو صی عدالتو ں کے قیام اور اس سلسلے میں سند ھ بلڈنگ کنٹرو ل اتھا رٹی کے 28افسران کے خلاف صوبا ئی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا جو غیر قا نو نی تعمیرات میں ملو ث تھے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ سند ھ کروناوائراس کی صورتحال پر خود نگرانی کر رہے ہیں اور لو گو ں کی اسکریننگ کے لیے تمام سر کاری اسپتالو ں میں ہیلتھ ڈسک قائم کیا ہے ۔

انہو ں نے مزید کہاکہ حکومت سند ھ دیگر میٹر پو لیٹن شہروں کی طر ح کراچی کو بھی تمام سہو لیا ت کی فراہم کر نے کے لیے کو شاں ہے حکومت سند ھ نے سپر یم کو رٹ کی ہدایت پر کراچی سرکلر ریلو ے کی بحالی کے لیے بھی کام شروع کر دیا ہے جس سے کراچی میں ٹر انسپو رٹ کے مسائل حل ہو نگے اور سڑکو ں پر ٹر یفک کا بو جھ کم ہو گا ۔