ٹڈی دل کی روک تھام اور سروے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال ڈیرہ مرادجمالی میں دوروزہ ورکشاپ ٹریننگ کا انعقاد

جمعہ 13 مارچ 2020 20:34

ڈیرہ مرادجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2020ء) محکمہ زراعت توسیع نصیرآباد کے زیراہتمام ٹڈی دل کی روک تھام اور سروے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال ڈیرہ مرادجمالی میں دوروزہ ورکشاپ ٹریننگ کرائی گئی، ٹریننگ میں پہلے روز محکمہ ریونیو، سبی اسکاوٹس فرنٹیئرکور، محکمہ زراعت کے آفیسران، زمینداروں اور کسانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شرکاء کوڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد ضیاء الحق مینگل، ٹرینر عمران لاشاری، سیداعجاز شاہ ،زراعت آفیسر محمداقبال مری اور امیرحمزہ بنگلزئی نے بتایاکہ ٹڈی دل مکڑی ایک غول کی صورت میں سبزہ پر حملہ آور ہوتی ہے ٹڈی دل نے 2003سی2005تک افریقہ میں بڑی تباہی مچائی تھی پاکستان میں ٹڈی دل کئی مرتبہ حملہ آور ہوئی 1993میں ٹڈی دل کا حملہ پاکستان میں اس قدر شدید تھاکہ سرکاری اداروں نے اسے زمینی اور فضائی اسپرے کرکے اس پر قابو پایا تھا اور 2005سی2010میں بھی کیمیکلزسپرے کرکے ٹڈی دل کو صحراسے ختم کردیاگیا تھا مگر حالیہ برس 2019میں پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے ممالک میں مغربی ہواوں کے معمول سے زیادہ چلنے کی بدولت بارشیں زیادہ ہوئیں جس سے صحراوں میں سبزے کی فراوانی ہوئی اور اسے پرورش کا موقع ملا۔

(جاری ہے)

ٹریننگ کے شرکاء کوآخر میں پٹ فیڈر بیرون لے جایا گیا جہاں پر انہیں ٹرینیز نے سروے اور اسپرے کے حوالے سے عملی مظاہرہ کرکے ٹریننگ دی۔