کرونا وائرس :اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں امتحانات /ورکشاپس ملتوی کردئیے

ہفتہ 14 مارچ 2020 21:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں تمام پروگرامز کے امتحانات اور ورکشاپس کو فوری طور پر ) 14۔مارچ(سے ملتوی کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات کی تعمیل میںیونیورسٹی کے متعلقہ شعبوں کو امتحانات اور ورکشاپس فوری طور پر ملتوی کرنے کے احکامات دئیے تھے۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق امتحانات اور ورکشاپس کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔