دیکھئے بالآخر نریندر مودی اور ہندوستان کو سارک کی اہمیت کا احساس ہوا ، پاکستان بہت پہلے سے کہہ رہا تھا کہ سارک خطے کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے اور اس کو خطے کی بہتری کیلئے استعمال میں لایا جانا چاہیے، پاکستان کافی عرصہ سے کوشش کر رہا تھا کہ سارک کی سمٹ لیول کے اجلاس کا انعقاد اسلام آباد میں ہو سکے لیکن بھارت اور مودی سرکار اس سلسلے میں سب سے بڑی رکاوٹ تھی

سارک ویڈیو کانفرنس کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا بیان

اتوار 15 مارچ 2020 23:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2020ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دیکھیے بالآخر نریندر مودی اور ہندوستان کو سارک کی اہمیت کا احساس ہوا ، پاکستان بہت پہلے سے کہہ رہا تھا کہ سارک خطے کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے اور اس کو خطے کی بہتری کیلئے استعمال میں لایا جانا چاہیے، پاکستان کافی عرصہ سے کوشش کر رہا تھا کہ سارک کی سمٹ لیول کے اجلاس کا انعقاد اسلام آباد میں ہو سکے لیکن بھارت اور مودی سرکار اس سلسلے میں سب سے بڑی رکاوٹ تھی۔

سارک ویڈیو کانفرنس کے حوالے سے اتوار کوایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بالآخر نریندر مودی اور ہندوستان کو سارک کی اہمیت کا احساس ہوا ، پاکستان بہت پہلے سے کہہ رہا تھا کہ سارک خطے کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے اور اسے خطے کی بہتری کیلئے استعمال کیا جانا چاہیے، پاکستان کی عرصہ سے کوشش تھی کہ سارک کا سربراہ اجلاس اسلام آباد میں ہو لیکن بھارت اور مودی سرکار سب سے بڑی رکاوٹ تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سارک کو فعال بنایا جائے مگر اس میں بھی رکاوٹ ہندوستان بنتا رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے بھارتی اقدامات اور مودی سرکار کا رویہ آپ کے سامنے ہے لیکن اس کے باوجود آج جب انہوں نے کرونا کے حوالے سے سارک ویڈیو کانفرنس کی پیشکش کی تو پاکستان نے اس عالمی وبا کی نوعیت، خطے کی ضرورت اور انسانی تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے ذریعے اس کانفرنس میں شرکت کی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈاکٹر ظفر مرزا نے اس کانفرنس میں کرونا وائرس کے حوالے سے پاکستان کی طرف سے حفظ ما تقدم کے تحت کی جانے والی کوششوں اور اس وبا کی روک تھام کیلئے کئے گئے ٹھوس اقدامات سے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقصد یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کی اچھی روایات کی پیروی کر کے اس وبا سے چھٹکارا حاصل کر سکیں۔