مسلمانوں کا وجود دنیا میں امن اوربھائی چارے کی ضمانت ہے،مفتی محمودالحسن

پیر 16 مارچ 2020 20:10

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2020ء) مفتی محمودالحسن شاہ مسعودی نے تکمیل بخاری شریف ودستار فضیلت حفاظ کرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام دین امن اور مدارس اسلام کے قلعے ہیں ،مسلمانوں کا وجود دنیا میں امن اوربھائی چارے کی ضمانت ہے ،مسلمانوں کی کامیابی نبی کریمﷺ کی حیات مقدسہ کی پیروی کرتے ہوئے مساجد کو آباد کرنے اوراجتماعی استغفار میں ہے ، اس وقت دنیا جس موت کے خوف سے حفاظتی اقدامات پر زور دے رہی ہے اُس موت سے بچنا کسی صورت ممکن نہیں ،موت کا وقت اللہ تعالیٰ نے ہر ایک کے لئے مقرر کررکھا ہے اوراُس نے اپنے مقررہ وقت پر آکر رہنا ہے ، بس فرق صرف اتنا ہے کہ جس نے اتباع نبوی ﷺ میں دنیا کی اس عارضی زندگی کو گزارنے کی کوشش کی وہ موت کے بعد والی زندگی میں اُ س کی کامیابی کی ضمانت خود خالق کائنات نے دی ہے ۔

(جاری ہے)

ختم بخاری کی تقریب میںممبر کشمیر کونسل مختار احمد عباسی ، مولانا عبدالمجید سابق خطیب عثمانیہ مسجد وزیراعظم ہائوس ، مولانا سید عدنان شاہ ،مولانا عبدالغفور ، قاری محمد بلال ،سینئر صحافی عبدالوحیدکیانی ، پروفیسر جامعہ کشمیر سید کامران شاہ ،دیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔