زکریایونیورسٹی اساتذہ،سٹاف کو 5 اپریل تک یونیورسٹی نہ آنے کی ہدایت ،ہاسٹلز کی اقامتی سہولتیں بھی تا حکم ثانی معطل

پیر 16 مارچ 2020 23:23

ملتان ۔16مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2020ء) بہائو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے حکام کے مطابق فیصلہ کیاگیا ہے کہ بہائو الدین زکریایونیورسٹی کے ٹیچرز اور سٹاف آف ڈین آفس ، ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹس ، سب کیمپسز ، سنٹرز انسٹی ٹیوٹ ، کالجز آف بہائو الدین زکریایونیورسٹی 5 اپریل تک یونیورسٹی نہیں آئیں گے جبکہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر/رجسٹرار ، کنٹرولر امتحانات، خزانہ دار ، اسٹیٹ منیجمنٹ ، سیکورٹی ، مینٹی نینس اور آر بوری کلچر کے دفاتر کھلے رہیں گے اور سٹاف ڈیوٹی پر موجود رہیگا․ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے موبائل آن رکھیں گی․ چیئرمین ہال کونسل ، وارڈنز ، سپرنٹنڈنٹ میل و فی میل ہاسٹلز کو خالی رکھنے کو یقینی بنائیں گی․یونیورسٹی میں ہر قسم کے مذہبی اجتماع، فیسٹیول ، سپورٹس فیسٹول اور عوامی اجتماع پر پابندی رہے گی․تفصیل کے مطابق اساتذہ اور تدریسی شعبہ جات کا عملہ اپنے موبائلز کے ذریعے ہمہ وقتی دستیاب رہیں گے واٹس ایپ ای میل یا سکائپ وغیرہ کے ذریعے ان کی خدمات کی ضرورت پیش آسکتی ہی․ اس سلسلے میں اساتذہ اور افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شہر چھوڑنے سے پہلے وائس چانسلر سے اجازت حاصل کریں گے اور رجسٹرار آفس کو اپنے عارضی تبدیل شدہ پتے سے آگاہ رکھیں گے اس سلسلے میں یہ فیصلہ بھی کیاگیاہے کہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی کے وائس چانسلر ،رجسٹرار،کنٹرولر ، خزانہ دار ، سیکورٹی ، مینٹی نینس ، اسٹیٹ انتظامیہ اور آر بوری کلچر کے دفاتر کھلے رہیں گے ․ اور ان کا عملہ ڈیوٹی کے لیے دستیاب رہے گا․ وارڈن اور سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات دی گئیں کہ وہ ہاسٹلز کی اقامتی سہولتیں تا حکم ثانی معطل کردیں․ نوٹی فیکیشن کے مطابق بسوں کے روٹ بھی معطل کردیے گئے ہیں البتہ شٹل سروسز جاری رہے گی جس میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق سپرے اور صفائی کا اہتما م کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :