
کورونا وائرس کی نیوز رپورٹ دیکھتے ہوئے نسیان کے مریض کو 30 سے بھولا ہوا گھر کا پتا یاد آ گیا
امین اکبر
پیر 16 مارچ 2020
23:50

ایک چینی شخص، جن کی یادداشت 1990ء میں ختم ہو چکی تھی، کو حال ہی میں کورونا وائرس کی نیوز رپورٹ دیکھتے ہوئے اپنے گھر کا پتا یاد آگیا۔
جنوب مغربی چین کے صوبے گوئیزہو سے تعلق رکھنے والے زہو جیامینگ نے 30 سال پہلے روزگار کی تلاش میں اپنا گھر چھوڑ دیا۔ وہ وسطی صوبے ہوبئی کی ایک تعمیراتی کمپنی میں کام کرنے لگے۔ بدقسمتی سے اسی سال ایک حادثے میں اُن کی یادداشت چلی گئی۔
معاملہ اس وقت مزید خراب ہوا جب اُن کے شناختی کاغذات بھی گلیوں میں رہنے کی وجہ گم ہوگئے۔آخر کار ایک رحم دل جوڑے نے انہیں اپنے یہاں رہنے کی پیش کش کر دی۔ انہیں اپنے گھر اور خاندان کے بارے میں کچھ بھی یاد نہیں تھا۔2015ء میں زہو کو اپنے ساتھ رکھنے والے خاندان نے پیش کش کی کہ وہ اُن کے ساتھ ہی اُن کے آبائی علاقے یونہی، ژیجیانگ صوبے میں منتقل ہو جائیں۔
(جاری ہے)
پچھلے ماہ وہ اپنے اصل آبائی علاقے میں کورونا وائرس سے پھیلاؤ کے حوالے سے ایک نیوز رپورٹ دیکھ رہے تھے۔ نیوز رپورٹ دیکھتے ہیں زہو کو فوراً یاد آ گیا کہ وہ کہاں سے آئے تھے۔
وہ فوراً پولیس کے پاس گئے اور اُن سے مدد کرنے کے لیے کہا۔زہو کی کہانی سننے کے بعد حکام نے اُن کے خاندان سے رابطہ کیا اور یوں زہو کا اپنے خاندان سے رابطہ ہوگیا۔زہو کو معلوم ہوا کہ اُن کے والد 18 سال پہلے وفات پا چکے ہیں، اُن کی والدہ اور چار بہن بھائی زندہ ہیں۔ گم ہونے کی وجہ سے حکام نے زہو کی شہریت منسوخ کر دی تھی تاہم یہ دوبارہ بحال ہو سکتی ہے۔زہو اس وقت اپنی شہریت بحال ہونے کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ اپنے گھر واپس جا سکیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.